
سینئر صحافی وتجزیہ کار ارشاد بھٹی کی ایک جعلی تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئرکرکے ان کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کیاجارہا ہے، صدیق جان نے تصویر کی حقیقت بتادی۔
تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی سے منسوب کرکے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئرکی جارہی ہے جس میں ایک ارشاد بھٹی سے مماثلت رکھنے والے شخص کو کسی خاتون کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہوتےہی صارفین نے ان کے خلاف منفی پراپیگنڈہ شروع کردیا اور ارشاد بھٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
عادی رائے نامی ٹویٹر صارف اور ایکٹیوسٹ نے بھی یہ تصویر شیئر کی اور کہا کہ یہ تو اپنی پچھلی بیوی کے مرنے کا ہی انتظار کررہا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1679923791537795072
شیر خان نامی ایک صارف نے کہا کہ یہ خاتون کون ہیں؟ ارشاد بھٹی صاحب کچھ عرصے قبل اپنی بیوی کی وفات پر کہہ رہے تھے کہ وہ ٹوٹ چکے ہیں اور اب ان کیلئے جینا مشکل ہے۔
https://twitter.com/x/status/1679889939100758016
تاہم اس منفی پراپیگنڈے سے ہوا سینئر صحافی اور بول نیوز کے بیورو چیف صدیق جان نے نکالی اور حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ ارشا د بھٹی صاحب ایک نجی ٹی وی چینل پر "دودھ پتی ود سماء اینڈ بھٹی" نام سے پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کی پرومو شوٹ کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے، تاہم اب ان کی ایک جعلی تصویر کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا جارہا ہے اور اس تصویر کے ساتھ عجیب و غریب قسم کی منفی تبصرے کیے جارہے ہیں جو کہ افسوسناک ہے۔
https://twitter.com/x/status/1679984229784879104