
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو غیر ملکی میڈیا پر دیئے گئے ایک انٹرویو کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں انہوں نے موروثی سیاست پر جواب دیا جو کہ میزبان کو مطمئن نہ کر سکا، اسی انٹرویو پر بات کرتے ہوئے اداکار فیروز خان نے پی پی چیئرمین کو کارٹون نیٹ ورک کہہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیروز خان نے بلاول بھٹو کے انٹرویو کی تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "جیسا کہ وہ بلاول کو کارٹون نیٹ ورک کہتے ہیں"

یاد رہے کہ سی این این کی میزبان بیکی اینڈرسن نے انٹرویو کے دوران بلاول سے سوال کیا کہ کيا پاکستان ميں مسائل کی وجہ موروثی سياست ہے؟ جس پر بلاول نے مختلف وضاحتيں ديں، جس سے بظاہر میزبان مطمئن دکھائی نہ دی۔
https://twitter.com/x/status/1514345535758495746
بلاول نے اس پر کہا کہ آپ اقربا پروری اور خاندانی سیاست پرجتنی چاہیں تنقید کر سکتے ہیں لیکن پاکستان کے عوام جو بھی فیصلہ کریں گے اس سے فرق پڑتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس زندگی کو اپنے لیے نہیں چنا بلکہ اس زندگی نے مجھے چنا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1514279224605089797
سابق وزیراعظم عمران خان کی عوام ميں مقبوليت کے سوال پر بلاول بولے کہ دنيا بھر ميں ہر فاشسٹ کو حمايتی مل جاتے ہيں، عمران خان پارليمنٹ ميں صرف تيس فيصد عوام کی نمائندگی کرتے ہيں، عمران خان نے امريکی سازش کا جھوٹ بولا، 70 فيصد عوام کے نمائندوں کو غدار قرار ديا۔ عمران خان نے اپنا اقتدار بچانے کیلئے خطرناک کھيل کھيلا۔
بلاول نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو حال ہی میں وہی تجربہ ہوا جو امریکی عوام کو 6 جنوری کے ٹرمپ کے واقعے میں ہوا تھا، عمران خان نے آئینی بغاوت کی کوشش کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14bilawalfreozzcn.jpg