اداکار عاصم بخاری کو لوٹ لیا گیا، لندن کا ٹکٹ جعلی نکلا؟

frd.jpg


سینئر اداکار عاصم بخاری کے ساتھ ہوا بڑا نقصان،دو لاکھ بیس ہزار روپے کا لندن کا ٹکٹ جعلی نکلا،ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹی وی، فلم اور اسٹیج کے سینئر اداکار عاصم بخاری کے ساتھ جعل ساز نے بڑا فراڈ کردیا، انہوں ںے لندن کا ٹکٹ خریدا،جعل ساز دو لاکھ بیس ہزار روپے کے عوض جعلی ٹکٹ دے کر فرار ہوگیا۔


اداکار نے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں عاصم بخاری نے ماڈل ٹاؤن کے شبیر نامی شخص سے لندن کی ٹکٹیں خریدیں،جن کی مالیات 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہے، وہ ٹکٹ جعلی نکلے ہیں،فراڈ کرنے والے شبیر نامی شخص کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے سزا دلائی جائے اور میری رقم مجھے واپس دلائی جائے۔

سینئر اداکار عاصم بخاری کو سال 2015میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی دیا جاچکا ہے،جس پر ان کے قریبی دوست اداکاروں خالد بٹ،جاوید رضوی ،راشد محمود،ہمایوں گل،افتخار افی اور اشرف خان نے بھی مبارکباد دی تھی۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
جن چوروں اور لٹیروں نے اربوں کھربوں روپے لوٹے ہیں ابھی تک انہیں سزا نہیں دی جا سکی تو دو لاکھ روپے کیا چیز ہے۔۔۔؟
 

Back
Top