
اداکار افضال احمد پاکستان کے لیجنڈری اداکار ہیں جنہوں نے 200 سے زائد ڈراموں اور فلموں میں کام کیا، انکی بے ساختہ اداکاری ہر ایک کے دل موہ لیتی تھی،ان کی مشہور فلموں میں شعلے، شریف بدمعاش، وحشی جٹ، عشق نچاوے گلی گلی ، دہلیز، فیصلہ ، بلندی، کالے چور ، بہشت، ور دیگر فلمیں شامل ہیں۔
افضال احمد نے نہ صرف بطور ولن بلکہ ہیرو کے طور پر بھی کام کیا، انہوں نے کئی شاہکار ڈرامے بھی کئے جن میں جزیرہ، چل سوچل، فشار شامل ہیں۔کچھ سال پہلے انہیں فالج کا اٹیک ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ چلنے پھرنے کے قابل نہ رہے لیکن کسی نے بھی انکی خبر نہ لی اور وہ کئی سال تک بے بسی کی تصویر بنے رہے۔
جمعہ کے روز افضال احمد برین ہیمبرج کے باعث انتقال کرگئے، اداکار افضال احمد کی موت کئی سوالات چھوڑگئی کہ کیا ہم اتنے بے حس ہیں کہ اپنے ہیروز کی قدر نہیں کرتے؟
ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہیں ایک ایسے بیڈ پر لٹایا گیا جہاں پہلے سے مریض موجود تھا،افضال احمد نے دوسرے مریض کیساتھ تڑپتے تڑپتے جان دیدی۔
https://twitter.com/x/status/1598595114774978563
سہیل احمد عزیزی نے اس تصویر کو بڑے دکھ میں شئیر کیاجس پرعرفان ہاشمی نے تبصرہ کیا کہ سہیل بھائی۔۔۔ہم اچھے لوگوں کا یہ ہی حال کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔اس ملک میں قاتلوں ۔۔اشتہارویوں کو وی آئی پی وارڈز میں رکھتے ہیں۔۔۔۔۔مگر اداکاروں کو خود ہاتھوں سے مار دیتے ہیں۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1599096534313816064
پارس جہانزیب کا کہنا تھا کہ برین ہیمبرج کے باعث انہیں ہسپتال لایا گیا تو انتظامیہ کا رویہ انتہائی ہتک آمیز تھا۔ افضال احمد کو کمرہ تو کیا۔ایک بیڈ بھی نہ دیا اور ایک ہی بیڈ پر دوسرے مریض کو بھی افضال احمد کے ساتھ لٹا دیا گیا
https://twitter.com/x/status/1598628888548151297
مقدس فاروق اعوان کا کہنا تھا کہ افسوس کا مقام ہے۔۔عام آدمی کی تو ویسے ہی کوئی حیثیت نہیں لیکن پڑوسی ملک بھارت سے ہی آرٹسٹ کی قدر کرنا سیکھو بےحس لوگوں۔عزت سے مرنے تودو۔
https://twitter.com/x/status/1598588375669170178
ایکسپریس نیوز کے صحافی ارشد چوہدری نے تبصرہ کیا کہ لیجنڈ اداکار افضال احمد دنیا سے چلے گئے ،لیکن ہسپتال میں ان کو الگ بیڈ نہ مل سکا،وہ ایک بیڈ پر دوسرے مریض کے ساتھ تڑپتے ہوئے حکومت کی بے حسی کی تصویر بنے رہے
https://twitter.com/x/status/1598578256982249472
شاکرمحموداعوان کاکہنا تھا کہ ہم اپنے ہیروز کے ساتھ اسی طرح کا سلوک کرتے ہیں ۔ اللہ پاک اداکار افضال احمد کی اگلی منزلیں آسان فرمائے ۔
https://twitter.com/x/status/1598593480754106370
شہربانو کا کہنا تھا کہ افسوس صد افسوس۔جو لوگ اس چیز پر افسوس کر رہے ہیں کہ افضال احمد کو آخری وقت میں ایک مناسب ہسپتال تک نہیں ملا ۔۔ان سے سوال بنتا ہے کہ آپ لوگ اس وقت کہاں تھے؟؟ جب وہ زندہ تھا؟؟۔جب وہ کرب میں تھا؟؟۔زندگی کی تکلیفیں ثابت کرنے کے لئے مرنا کیوں ضروری ہے۔بحیثیت معاشرہ ہم بے حس کیوں ہیں ؟
https://twitter.com/x/status/1598614498843262978
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی ہسپتال انتظامیہ پر تنقید کی
https://twitter.com/x/status/1598584335401160704
https://twitter.com/x/status/1598697660059250689
https://twitter.com/x/status/1598690945112891392
https://twitter.com/x/status/1598633297176928257
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/afzalhaisshh.jpg