
ڈان نیوز کے پروگرام لائیو ود عادل میں سینیٹر اعظم سواتی سے میزبان نے سوال کیا کہ جس حکومت کو آپ قومی اسمبلی میں امپورٹڈ کہہ رہے ہیں، وہ ہی کام پنجاب میں بھی ہوا پنجاب میں بھی تو آپ کی حکومت کو فارغ کیا گیا تھا، وہاں سے بھی استعفے دے دیں وہاں سے تو آپ الیکشن لڑ رہے ہیں۔
میزبان کے سوال پر سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ شد و مد سے قومی اسمبلی میں ایسی سمت میں چلیں گے کہ پنجاب میں امپورٹڈ حکومت ہے اس کو چلتا کریں گے، امریکی اسنائفر کا سینیٹ سے تعلق نہیں ہے،سازش صرف قومی اسمبلی میں ہوئی۔
https://twitter.com/x/status/1534315992389918720
اعظم سواتی کے جواب پر میزبان عادل نے کہا کہ آپ کا مطلب یہ ہے کہ سازش صرف عمران خان کیخلاف ہوئی، پنجاب میں بزدار حکومت کیخلاف نہیں ہوئی؟
اعظم سواتی نے کہا کہ مراسلے میں عدم اعتماد کے ووٹ اور عمران خان حکومت کا ذکر ہے، یہ اس سازش کو بے نقاب کرنے کیلیے، سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلیے ہے، ہم اس اسمبلی کا حصہ نہیں ہیں، جس میں اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کردیا گیا۔
سینیٹر نے کہا کہ ادارے بھی ہمارے خلاف سازش میں ملوث تھے، انہوں نے ہمارے حلیف کو حریف میں تبدیل کیا، قانون جو بنتے تھے اس میں ایسا ہی تھا،الیکشن کا بحران پیدا کیا گیا،کیا ایم کیو ایم اور باپ پارٹی انکے اشارے کے بغیر ہمیں چھوڑ سکتے تھے؟
اعظم سواتی نے دو ٹوک کہہ دیا کہ پارٹی کے ایم این ایز میں کسی فیصلے پر دو رائے نہیں ہے،پارٹی نے فیصلہ کیا ہے موجودہ حکومت کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔
Last edited: