
ن لیگ جھوٹی، عمران خان نے توشہ خانہ تحائف گوشواروں میں ظاہر کیے، شریف خاندان کی توشہ خانہ چوری پکڑےجانےکےبعد مسلم لیگ ن کےچند افراد جھوٹ پھیلارہےہیں: تحقیقاتی صحافی
وفاقی حکومت نے توشہ خانہ تحائف کی خریداری سے متعلق 2002ء سے 2023ء تک کا 466 صفحات پر مشتمل 21 سالہ ریکارڈ پبلک کرتے ہوئے سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔ توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں میں سابق وزرائے اعظم ، سابق صدور، وفاقی وزراء اور سرکاری حکام کے نام بھی شامل ہیں ۔
مسلم لیگ ن کی طرف سے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس پر بیانیہ بنایا جا رہا تھا کہ انہوں نے تحائف ٹیکس گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے۔
تحقیقاتی صحافی احمد نورانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ویب سائٹ فیکٹ فوکس کی خبر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: شریف خاندان کی توشہ خانہ چوری پکڑےجانےکےبعد مسلم لیگ ن کےچند افراد یہ جھوٹ پھیلارہےہیں کہ عمران خان نےوزیراعظم بننےکےفوراً بعد ملنےوالےتحائف دوہزارانیس کے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے حالانکہ سب کچھ مکمل طور پر ڈکلیئر کیا گیا۔ 2019ء سمیت تمام گوشوارےاس خبر میں ہیں!
https://twitter.com/x/status/1635882619660296193
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ: اور سر یہ جھوٹ پھیلانے میں آپ کے میڈیا ئی دوستوں کا سب سے بڑا ہاتھ ہے! جو اپنے ذاتی اور وقتی فائدے کیلئے گلے پھاڑ پھاڑ کے جھوٹ بولتے پھیلاتے اور عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کرتے تھے اور ہیں!صحافت کاروبار بن گیا بدقسمتی سے اس ملک میں!
https://twitter.com/x/status/1635956025185513474
ایک صارف نے لکھا کہ: سر میں نے یہ نوٹس کیا ہے کہ سیویلین سپرمیسی پر لکھنے اور بولنے والے لوگ نواز شریف کے ساتھ اس لئے کھڑے ہوتے تھے کہ وہ ایک امید تھی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف گو کہ یہ امید ہر بار ٹوٹی لیکن موجودہ حالات نے ان لکھاریوں کو کافی ایکسپوز کیا ہے! ووٹ کو عزت دو صرف ڈھکوسلہ تھا!
https://twitter.com/x/status/1635884776954425344
یاد رہے کہ توشہ خانہ ریکارڈ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کویت سے ملنے والے 12 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی، کف لنکس اور کویتی یادگاری سکے 2لاکھ 43 ہزار روپے میں حاصل کیے تھے جبکہ 2015 ء میں ان کی اہلیہ نے 6 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونے کا ہار اور بریسلٹ 1لاکھ 21 ہزار روپے میں لے لیا۔ سابق وزیراعظم نے 3 کروڑ 60 لاکھ مالیت کے تحائف 76 لاکھ 30 ہزار روپے ادا کر کے اپنے پاس رکھ لیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imrnaahaisak.jpg