
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے خلاف ریسٹورنٹ میں نعرے بازی کرنے پر لیگی رہنما مائزہ حمید، حنا پرویز اور مشتاق منہاس نے شدید ردعمل دیا ہے۔
لیگی رہنما مائزہ حمید نے لکھا کہ فتنہ خان نے ایک نسل کو اخلاقی طور پر بانجھ کر دیا ہے. اب وقت آگیا ہے کہ اس اخلاقی بانجھ پن کے شکار طبقہ کو انہی کی زبان میں جواب دیا جائے.
ان کا کہنا تھا اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار جو جاہل پنکی پیرنی اور فرح گوگی کی کرپشن پر آنکھیں بند کرتےہیں وہ کل اپنے ماں باپ کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1545669826231820290
حنا پرویز بٹ نے ٹوئٹر پر احسن اقبال کے ساتھ ریسٹورینٹ میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ' تربیت چیک کریں، اپنے سے عمر میں بڑے شخص کے ساتھ کیسے پیش آ رہے ہیں، اس رویے پر لوگ انہیں سراہیں گے نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1545435681014644740
جبکہ مشتاق منہاس نے کہا کہ پی ٹی آئی کبھی اقتدار میں نہیں آئے گی اور اسی لیے اس کے لیڈر اور ورکرز نفسیاتی مریض بن چکے ہیں اور محترم احسن اقبال کے ساتھ بد تمیزی کے واقعہ نے یہ ثابت کردیا ہے اب فٹ پاتھ پر ساری زندگی احتجاج ان کا مقدر بن گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1545507381035114496
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8ahsaniqballegueradaml.jpg