
مکڈونلڈز کی ایک برانچ پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حامی خواتین کا سامنا ہو گیا جنہوں نے دیکھتے ہی چور چور کے نعرے لگا دیئے، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین تبصرے اور میمز شیئر کر رہے ہیں۔
یہ واقعہ بھیرہ انٹرچینج پر مکڈونلڈز کی برانچ پر پیش آیا جہاں وفاقی وزیر احسن اقبال کو دیکھ کر پی ٹی آئی کی حامی خواتین نے چور چور کی نعرے شروع کر دیئے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین کس طرح نعرے مار رہی ہیں۔ احسن اقبال نے جب ان سے بات کرنے کی کوشش کی تو وہ نعرے بازی کرتی ہوئی چلی گئیں۔
اس پر مونہ سکندر نے کہا ہے کہ جب آپ عوام کو یہ مشورہ دیں گے کہ دو کی جگہ ایک کپ چائے پئیں اور خود برگر کھانے پہنچ جائیں تو ایسا ہی ہوگا، آپ لوگ برقعہ پہنا کریں مخلصانہ مشورہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1545610249184444418
اسامہ اقبال نے میمز شیئر کی جس میں میکڈونلڈ کا سلوگن شیئر کیا گیا جبکہ اس کےساتھ وفاقی وزیر کی تصاویر بھی لگائی گئی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1545609445962563585
صحافی سلمانی درانی نے کہا کہ عوام صرف سوشل میڈیا پر نہیں میدان میں اتر کر لڑنا بھی جانتے ہیں، لاہوریو لو یو۔
https://twitter.com/x/status/1545494873184342019
راحیلہ گل نے کہا میکڈونلڈ پاکستان کی انوکھی پیشکش برگر کے ساتھ ذلالت مفت۔
https://twitter.com/x/status/1545457752159420417
شہزاد نے کہا میکڈونلڈ کھانے گیا تھا عوام سے چھتر کھا کر آیا ہوں شاعر کا نام بتائیں۔
https://twitter.com/x/status/1545532162782502912
محمد زیان نے ایک میم شیئر کی جس میں ایک بچہ روتے ہوئے بھی برگر کھائے جا رہا ہے اس نے کہا کہ احسن اقبال کی حالت ایسی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1545626848196952064
قرات صدیقی نے کہا کہ بے عزتی قسمت میں لکھی ہو تو میکڈونلڈ پر بھی ہو جاتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1545626084682698752
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ahsan-iqbal-aa-mccc.jpg