
وفاقی وزیر احسن اقبال نے گرافکس ڈیزائن میں بنی ایک تصویر شیئر کی تو تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ سے نشاندہی کی گئی کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے ایک کارکن کے بنائے گئے ڈیزائن کو چوری کر کے شیئر کر دیا ہے۔
وزیر منصوبہ بندی وپلاننگ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں تحریک انصاف کے راستے کو غلامی اور مسلم لیگ ن کے راستے کو آزادی سے شبیہ دی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1520549499000733697
جب کہ تحریک انصاف آفیشل اکاؤنٹ سے جو گرافکس شیئر کیے گئے ہیں اس میں اسے بنانے والے کا نام بھی موجود ہے جو کہ توصیف ہے، اور اس میں حقیقی آزادی کے راستے کو صحیح اور غلامی کے راستے کو خالی اور غلط دکھایا گیا ہے۔
پی ٹی آئی آفیشل اکاؤنٹ سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انہوں (احسن اقبال) نے نہ صرف ان گرافکس کو کاپی کیا ہے بلکہ اسے آلٹر کر کے دوبارہ شیئر کر دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1520589174390337538
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ahsan-copy-pmln.jpg