میں احسن اقبال کا فین نہیں ہوں بلکہ ان کی والدہ نے چونکہ جنرل ضیا کی شوری میں بلاسفیمی کا انتہای متنازعہ قانون پاس کروایا تھا اس کے نتیجے میں ہزاروں مسلمان اور غیر مسلم پاکستانی سڑکوں پر وحشیانہ تشدد سے ہلاک کئے جاچکے ہیں۔ جو جھوٹے مقدمات میں گرفتار ہیں اگر وہ اعلی عدالتوں سے بری بھی ہوگئے تو دوبارہ اسی ہولناک جنونیوں کے معاشرے میں کیسے جی سکیں گے یہ بات آپا نثار فاطمہ سوچتیں تو ہرگز یہ قانون پاس نہ کرواتیں ؟
میں اس تمہید سے بتانا چاہتا ہوں کہ تھریڈ کا مقصد سیاسی نہیں بلکہ اخلاقی ہے۔ میں بار بار کہتا ہوں کہ گالی کلچر مسلمان کو منافق بنادیتا ہے خدا کیلئے اس سے دور ہوجاو ورنہ معاشرہ منافقوں سے بھر جاے گا
احسن اقبال کے حسن اخلاق سے کم از کم ایک فیملی سدھر گئی اور انہیں اپنے کئے پر شرمندگی بھی محسوس ہوی یہی وجہ تھی کہ وہ اپنے بچوں کی طرف سے کی گئی بدتمیزی پر احسن اقبال سے معافی مانگنے اس کے گھر آگئے جہاں راجپوت سٹائل میں ان کی خوب خاطر مدارت اور عزت کی گئی
ویل ڈن احسن اقبال تم واقعی ایک سلجھے ہوے سیاستدان ہو اور آپ کی والدہ سے سو اختلاف کے باوجود میں یہ ضرور کہون گا کہ انہوں نے آپ کی اچھی تربیت کی ہے
کیا میں درخواست کرسکتا ہوں کہ آج سے تمام سیاسی لیڈران اپنی نفرت انگیز تقاریر پر ڈیلیٹ مار کے پیار بانٹنیں کیونکہ آپ سے پہلے مذہبی حلقوں کی طرف سے پھیلای گئی فرقہ ورانہ جنونیت اور انتہا پسندی نے پاکستان کو برباد اور ویران کردیا ہے اور اب آپ سیاستدان نے یہی کام سنبھال لیا ہے؟
براے مہربانی اس تقسیم شدہ قوم کو مزید برباد مت کریں