
قومی اسمبلی میں وزارت عظمیٰ کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرواتے ہوئے احسن اقبال اور شاہ محمود قریشی میں تلخ کلامی ہوئی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کیلئے شاہ محمود قریشی کا نام سامنے آیا جبکہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار شہباز شریف ہیں۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں اس وقت ناخوشگوارواقعہ پیش آیا جب تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی اپنے اور لیگی رہنما احسن اقبال شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچے اور ان کا ٹاکرا ہوگیا۔
https://twitter.com/x/status/1513139323448745986
اس موقع پر شاہ محمود قریشی اور احسن اقبال میں تلخ کلامی ہوئی، احسن اقبال نے شاہ محمود قریشی سے کہا کہ"اب تم وزیر خارجہ نہیں رہے"، جس کے جواب میں شاہ محمودقریشی نے کہا کہ"تمہیں اقتدار کا نشہ چڑھ گیا ہے، آپ وزارت عظمیٰ کے امیدوار نہیں ہیں لہذا یہاں سے باہر جائیں"۔
بعد ازاں لیگی رہنما احسن اقبال نے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے ایک ٹویٹ کی اور طنزیہ انداز میں کہا کہ "موصوف ابھی بھی وزارت اعلی کے تیسرے فلور پر بیٹھے ہیں"۔
https://twitter.com/x/status/1513162159680798721
واضح رہے کہ گزشتہ رات قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے منتخب وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تھی جس کے بعد عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑنا پڑا۔
قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے پیر کے روز تک کیلئے اجلاس ملتوی کردیا تھا ، کل بروز پیر پاکستان کے نئے وزیراعظم کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا جس میں شاہ محمود قریشی اور شہباز شریف آمنے سامنے ہوں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3shahiqbaltalkhkalami.jpg
Last edited: