پشاور: احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں تقسیم کی جانے والی رقم میں کٹوتی کرنے والے 15 ریٹیلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی ضلعی انتظامیہ نے کی اور رقوم بٹورنے والے ان ملزمان کو شہر اور نواحی علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مستحقین ریٹیلرز سے 12 ہزار روپے پورے وصول کریں، اگر کوئی ریٹیلر کٹوتی کرے تو فوری موقع پر موجود ضلعی انتظامیہ یا پولیس کو اطلاع دیں، مستحقین کا حق مارنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہو گی۔

دوسری جانب پولیس نے بڈھ بیر میں وزیر اعظم کے احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم میں خورد برد کرنے والے آپریٹر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آپریٹر علاقہ ماشوخیل میں رقوم کی تقسیم کے دوران 200 روپے کٹوتی کرتا رہا، ملزم کو مستحق افراد کی شکایت پر پولیس نے گرفتار کیا۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے دفاتر سے اہم ریکارڈ اور لیپ ٹاپس غائب - ایکسپریس اردو
پی ایم ڈی سی کی 5 گاڑیاں غائب اور گھروں کی چابیاں بھی نہیں دی جارہیں، رجسٹرار پی ایم ڈی سی
www.express.pk