
چیئرپرسن بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام ثانیہ نشتر مستعفی
احساس پروگرام کا نام بدل کر بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام رکھ دیا گیا،پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ٹویٹ میں احساس پروگرام کے بجائے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لکھتے ہوئے لکھا کہ میں عہدے سے مستعفیٰ ہورہی ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1513570679454683139
ثانیہ نشتر نے مزید لکھا کہ پسماندہ لوگوں کی خدمت کرنا ایک بہت بڑا اعزاز رہا ہے عمران خان مجھے موقع دینے کے لیے شکریہ۔۔ آپ کی قیادت میں ملک کے لیے کام کرنا ایک اعزاز ہے۔
اس سے قبل ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا تھا احساس پروگرام کے بجٹ کا تمام ڈیٹا اور آڈٹ موجود ہے، حکومتیں بدلتی ہیں تو پراجیکٹ ختم کر دیئے جاتے ہیں، اگر عوام ہمارے پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں تو یہ پراجیکٹ چلتا رہے گا، پروگرام کے تحت انڈر گریجویٹ اسکالرشپس بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ نیشنل پروگرام میں 50 ہزار طلبا کو رواں برس 90 ہزار اسکالرشپس فراہم کی گئیں، رواں برس اسکالرشپس کا بجٹ بڑھا دیا ہے، احساس اسکالرشپ پروگرام میں اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 30 نومبر میں توسیع کی جائے گی۔
سابق وزیراعظم عمران خان بھی این اے 95 میانوالی ون سے رکن اسمبلی کی حیثیت سے مستعفی ہوچکے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاتھا کہ میں ان چوروں کیساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا۔
انہوں نے کہا تھا کہ شہباز شریف پر 16ارب کا ایک اور 8 ارب کا ایک کرپشن کیس ہے، ایسا آدمی سلیکٹ یا الیکٹ ہوگا تو ملک کی اس سے بڑی توہین نہیں ہو سکتی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sania-and-khan-ehsas-pg.jpg