احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معافی کے خط پر ایچی سن کالج کے پرنسپل مستعفی

ashah11i1.jpg

مسلسل سیاسی مداخلت کے بعد ایچی سن کالج کے پرنسپل نے احتجاجا استعفیٰ دے دیا۔ احد چیمہ کے بچوں کی فیس معافی، جنہیں وزارت کا درجہ حاصل ہے اور ان کی اہلیہ بیوروکریٹ ہیں۔

اویس سلیم کی جانب سے شئیر کردہ خط کے مطابق اکیس مارچ 2024 کو گورنر ہائوس کی جانب سے پرنسپل ایچی سن کالج کو خط لکھا گیا کہ وفاقی وزیر احد چیمہ صاحب کے بچوں کی فیس معاف کی جائے۔

اسکے بعد 25 مارچ 2024 کو گورنر ہائوس کی مداخلت کی وجہ بتاتے ہوئے پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل اے کا خط سامنے آ گیا کہ یکم اپریل سے وہ کالج کے پرنسپل کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1772159709237178730
اویس سلیم کے مطابق ایک سابق خاتون ایم این اے نے پرنسپل کا ویزا اس وقت منسوخ کر دیا جب وہ چھٹی پر چلے گئے کیونکہ اس کے بیٹے کو ساتھی طالب علم کے ساتھ جھگڑے کے بعد کالج سے نکال دیا گیا تھا۔ ویزہ کی بحالی کے لیے ذاتی طور پر مداخلت کرنے والے سید بابر علی نے بھی بورڈ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کیا شرم کی بات.

ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن کے عملے کے نام خط کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں اقربا پروری اور سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، بورڈ کی سطح پر جو ہو رہا ہے وہ آپ سب کو معلوم ہے۔

پرنسپل نے مزید لکھا کہ کالج کی شہرت کی حفاظت کے لیے بھرپور کوشش کی لیکن چند افراد کی خاطر پالیسیوں میں تباہ کن تبدیلیاں لائی گئیں اور گورنر ہاؤس کے جانبدارانہ اقدامات کے باعث گورننس کا نظام تباہ ہو گیا۔

مائیکل اے تھامسن نے کہا کہ اتنی در اندازی کامیابی سے چلنے والے اسکول کے لیے ناقابل یقین ہے، انتہائی بُری گورننس کی وجہ سے میرے پاس استعفیٰ دینے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچا۔ یکم اپریل کو اسکول چھوڑ رہا ہوں اور داخلوں کا حصہ نہیں بنوں گا۔

اس پر رائے ثاقب کھرل کا کہنا تھا کہ ہر ادارہ اس ملک میں تباہ کیا جا رہا ہے! کیا چیمہ صاحب بچوں کی فیس افورڈ نہیں کر سکتے ؟
https://twitter.com/x/status/1772169607299616811
 
tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Ye haalit hay keh aik taqreban minister bhi apney bacho ki school fees muaf karwana chahta hay to in ki corruption ka kia aalim hoga

Zardari to jaali(fake) account sadqey kay bakrey bhi khareed laita hay
in ka pait sirf qabar ki matti bharey gi
 
Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
It is a slap on the face of Pakistani Muslims.A non-Muslim is showing more integrity than those who claim they are mudlims.
 
KPKInsafian

Senator (1k+ posts)
ashah11i1.jpg

مسلسل سیاسی مداخلت کے بعد ایچی سن کالج کے پرنسپل نے احتجاجا استعفیٰ دے دیا۔ احد چیمہ کے بچوں کی فیس معافی، جنہیں وزارت کا درجہ حاصل ہے اور ان کی اہلیہ بیوروکریٹ ہیں۔

اویس سلیم کی جانب سے شئیر کردہ خط کے مطابق اکیس مارچ 2024 کو گورنر ہائوس کی جانب سے پرنسپل ایچی سن کالج کو خط لکھا گیا کہ وفاقی وزیر احد چیمہ صاحب کے بچوں کی فیس معاف کی جائے۔

اسکے بعد 25 مارچ 2024 کو گورنر ہائوس کی مداخلت کی وجہ بتاتے ہوئے پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل اے کا خط سامنے آ گیا کہ یکم اپریل سے وہ کالج کے پرنسپل کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1772159709237178730
اویس سلیم کے مطابق ایک سابق خاتون ایم این اے نے پرنسپل کا ویزا اس وقت منسوخ کر دیا جب وہ چھٹی پر چلے گئے کیونکہ اس کے بیٹے کو ساتھی طالب علم کے ساتھ جھگڑے کے بعد کالج سے نکال دیا گیا تھا۔ ویزہ کی بحالی کے لیے ذاتی طور پر مداخلت کرنے والے سید بابر علی نے بھی بورڈ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کیا شرم کی بات.

ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن کے عملے کے نام خط کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں اقربا پروری اور سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، بورڈ کی سطح پر جو ہو رہا ہے وہ آپ سب کو معلوم ہے۔

پرنسپل نے مزید لکھا کہ کالج کی شہرت کی حفاظت کے لیے بھرپور کوشش کی لیکن چند افراد کی خاطر پالیسیوں میں تباہ کن تبدیلیاں لائی گئیں اور گورنر ہاؤس کے جانبدارانہ اقدامات کے باعث گورننس کا نظام تباہ ہو گیا۔

مائیکل اے تھامسن نے کہا کہ اتنی در اندازی کامیابی سے چلنے والے اسکول کے لیے ناقابل یقین ہے، انتہائی بُری گورننس کی وجہ سے میرے پاس استعفیٰ دینے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچا۔ یکم اپریل کو اسکول چھوڑ رہا ہوں اور داخلوں کا حصہ نہیں بنوں گا۔

اس پر رائے ثاقب کھرل کا کہنا تھا کہ ہر ادارہ اس ملک میں تباہ کیا جا رہا ہے! کیا چیمہ صاحب بچوں کی فیس افورڈ نہیں کر سکتے ؟
https://twitter.com/x/status/1772169607299616811
This country this system and this nation has doomed ages ago, just wait for the final collapse not very far now!