پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے انکشاف کیا ہے کہ اب نامعلوم فون نمبروں سے گھریلو خواتین کو سوشل میڈیا پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کیلئے فون کالز آنا شروع ہوگئی ہیں۔
انہوں نے یہ انکشاف اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کو تو پہلے ہی فون کالز، دھمکیاں موصول ہوتی ہی تھیں مگر اب تو یہ صورتحال آچکی ہے اس دن میری بیوی کی دوست کو نامعلوم فون نمبر سے کال آئی جس میں کہا گیا کہ اپنی حرکتیں درست کرلیں۔
https://twitter.com/x/status/1544753759657799680
انہوں نے کہا کہ میری بیوی کی دوست نے کہا کونسی حرکتیں تو جواب دیا گیا کہ جو آپ سوشل میڈیا پر لکھتی ہیں اس کو آپ بند کردیں، گھریلو خواتین تک بات پہنچ چکی ہے، آپ کس کس کی آواز روکیں گے، یہ جو بیانیہ لوگوں کے دل دماغ تک اتر گیا ہے وہ اب جھٹلایا نہیں جاسکتا، اور یہ چاہتے ہیں کہ سب کی آوازیں بند کردی جائیں۔
اسد عمرنے کہا کہ جن کی آوازیں بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ کسی کونے میں رہنے والے پاکستانی نہیں ہے ، یہ پاکستان کے شہروں میں رہنے والےپڑھے لکھے اور مڈل کلاس لوگ ہیں،عمران ریاض خان نے ایسی کیا باتیں کی ہیں جو ہزاروں بلکہ لاکھوں عام لوگ نہیں کہہ رہے۔