
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کا کہنا ہے کہ میں جیو والوں کی تکلیف سمجھ سکتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق جیو نیوز نے ایک خبر بریک کی ہے جس کے مطابق دبئی میں مقیم کاروباری شخصیت عمر فاروق نے پاکستانی توشہ خانہ کی گھڑی 2 ملین ڈالرز میں خریدی ہے۔
اس خبر پر ردعمل میں اظہر مشوانی نے کہا کہ عمر فاروق نامی یہ شخص میر شکیل کے بیٹے میر ابراہیم کا ہم پیالہ اور جگری دوست ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب آپ کو سمجھ آ گئی ہو گی کہ کیسے بے شرمی اور ڈھٹائی سے فراڈ، دو نمبریوں اور بچوں کے اغوا میں مطلوب شخص کی بکواس کو بریکنگ نیوز بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1592775227389644800
اظہر مشوانی کے اس شدید ردعمل کے بعد جیو نے پھر سے اس معاملے پر بات کی اور انہیں جوابی تنقید کا نشانہ بنایا جس پر اظہر مشوانی نے کہا کہ میں جیو والوں کی تکلیف کو سمجھ سکتا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1592587640544858113
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2gevsmashwani.jpg