وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری حکومت تین دن بعد ختم ہو جائے گی اب
ملک کو دور دور تک ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں ہے۔
" اب عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کیسے آگے لے کر جانا ہے "احسن اقبال
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے شکر گڑھ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3 روز بعد ہماری حکومت ختم ہو جائے گی۔ 14 ماہ میں ہماری حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ ہماری حکومت جانے کے بعد اب پاکستان کو دور دور تک ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے آج جیل میں بیٹھا ہے۔ دوسروں پر جھوٹے مقدمات بنانے والا خود سچے مقدمے میں جیل گیا۔ ان کے جیل جانے کی خوشی نہیں لیکن اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بھائی کی دی ہوئی گھڑی بازار میں بیچ دی۔ اناڑی کو چابی دو گے تو وہ بس کے نیچے آئے گا یا کھائی میں گرے گا۔ اناڑی کو چابی دینے سے منزل نہیں مل سکتی۔
Source

- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/PZY2gBK/ahsna-a.jpg
Last edited by a moderator: