
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا دعویٰ ہے کہ پنجاب میں رات گئے 1100 گھروں پر چھاپوں میں 400 سے زائد کارکن و رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں رات گئے 1100گھروں پر چھاپے مارے گئے، بغیر وارنٹ گھروں میں گھس کرخواتین بچوں سے بدتمیزی کی گئی اور لوگوں کوتشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے تصدیق کی کہ 400سے زائد کارکن حراست میں لیے گئے ، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1528993753414963202
فواد چوہدری نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ پنجابیو ڈٹ جاؤ ! حکومت کوپتہ نہیں کوئی ماں کا لعل پنجاب کےجذبوں کونہیں دبا سکا، پنجابیوں کے جذبے5 دریاؤں کی موجوں سے پانی لے کر جوان ہوئے ہیں، بزدلوں کا خیال ہے بندوقوں سے پنجابی ڈر جائیگا، اس غلطی کی بڑی قیمت دینا ہو گی۔
https://twitter.com/x/status/1528975031186993152
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3ptiworerarretedtadad.jpg