
تحریک انصاف نے کراچی کے حلقہ این اے 245 میں بڑے مارجن سے فتح سمیٹ لی ہے اس فتح پر صحافیوں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ابھی تو عمران خان نے حلقے میں مہم نہیں چلائی اگر چلاتے تو نتائج کیا ہوتے؟
تجزیہ کار یوسف نظر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کراچی کے حلقہ این اے 245 میں ایم کیوایم سمیت پی ڈی ایم اتحاد کو شکست دی ہے، عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اس سے ان کی مقبولیت میں اور اضافہ ہی ہوگا۔ انہوں نے کراچی میں کوئی انتخابی مہم نہیں چلائی آپ کو پسند آئے یا نا مگر حقیقت یہی ہے کہ پی ٹی آئی سب سے مقبول جماعت بن گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1561427539142270978
انہوں نے موجودہ صورتحال پر کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے عمران خان کمزور تھے۔ گو کہ عدم اعتماد یوکرین کی جنگ سے تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث بالکل درست تھا مگر یہ بہت بڑی غلطی تھی۔ عمران خان نے گیم پلٹ دی اور اب اسٹیبلشمنٹ اسے نکالنے کے درپے ہے۔
https://twitter.com/x/status/1561456466732597249
یوسف نظر نے کہا کہ اگر جنرل باجوہ ایکسٹینشن لیتے ہیں تو اس طرح ایک رائے ہموار کرنے میں مدد مل سکتی ہے کہ انہوں نے معیشت کی بحالی کیلئے سب کیا لیکن کیا یہ سب اتنا آسان ہے؟ کیونکہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1561457726844067841
جبکہ صحافی عمران محمد نے لکھا کہ کراچی میں انتخابی مہم چلائے بغیر عوام کے ووٹ سے تیرا جماعتی اتحاد کو شکست دے کر عمران خان نے دہشت پھیلائی اس لئے اُن کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ بنتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1561568363087908866
سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ضمنی الیکشن کے نتائج اور عمران خان کی پوپولیریٹی دیکھ کر PDM کو اندازہ ہو رہا ہے اگلے جنرل الیکشن میں 75 فیصد سے زیادہ سیٹیں PTI لے جائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1561570323102842882
رضوان غلزئی نے کہا کراچی الیکشن کا نتیجہ بتاتا ہے کہ جتنا عمران خان کو دبایا جائے گا، قوم اتنی ہی شدت کے ساتھ عمران خان کے حق میں نکلے گی۔ بکاؤ صحافیوں کی جھوٹی پراپیگنڈا مہم کا عوام کوئی اثر نہیں لیتے۔ قوم سب جانتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1561388282226810882
عمر دراز گوندل نے کہا عمران خان کی گرفتاری کا شور مچا ہوا اور خان صاحب کراچی الیکشن کی مبارکباد کا ٹویٹ کر رہے۔۔۔بھئی اگلا آپکو سیرئیس ہی نہیں لے رہا۔
https://twitter.com/x/status/1561455648323379201
ثاقب کھرل نے کہا ایف آئی آر مذاق نہیں ہے۔ پی ڈی ایم کی بقاء کی جنگ ہے۔ پنجاب کے ضمنی الیکشن اور اب کراچی کا رزلٹ عمران خان کی موجودگی میں تمام سیاسی جماعتیں سانس تک نہیں لے پا رہیں وہ سب اپنی سیاست بچانے کو کسی بھی حد تک جائیں گے۔ حل صرف الیکشن ہے جس کا رزلٹ پی ڈی ایم کو پہلے سے معلوم ہے۔
https://twitter.com/x/status/1561488259456401413
تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا آپ کو یاد کرواتا چلوں آج کراچی میں زرداری، بلاول، شہباز، مولانا، ایم کیو ایم ، اسفند یار ولی اور دیگر کو اکیلے عمران خان نے این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں شکست دی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1561468702419206144
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/NA-245-pti-win-jr-ex.jpg