
وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس میں وزیراعظم ہاؤس ملازمین ملوث ہوسکتے ہیں تاہم تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ آڈیو لیکس میں وزیراعظم ہاؤس ملازمین ملوث ہوسکتے ہیں۔ ملازمین کے ملوث ہونے سمیت تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، ڈیوائس کےذریعے آڈیو ریکارڈنگ کا امکان ہے تاہم رپورٹ فوری آنے کا امکان نہیں۔
دوسری جانب گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے تھا کہ وفاقی کابینہ نے آڈیولیک کی تحقیقات کی اجازت نے دے دی ہے، حساس نوعیت کے معاملات کی شفاف تحقیقات سے قوم کو آگاہ کروں گا۔
وزیراعظم نے اس بات کی سختی سے تردید کی تھی کہ آڈیو لیک کرنے میں حکومت کا کوئی کردار ہے، انہوں نے کہا پہلے میری آڈیو لیک ہوئی ،اگلےدن ایک اورآڈیو لیک ہوگئی، اگرمیں نے کسی اور کی آڈیو لیک کرنا تھی تو اپنی کیوں کرتا؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اور اس کے حواریوں نے قوم کا وقت ضائع کیا، ہماری آئینی جدوجہد کو سازش کا نام دے کر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے، ہم پر غداری کے الزامات عائد کیے گئے، اگر سازش کا تانا بانا ہم سے ملے تو ہم ہر سزا کے لیے تیار ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3ranasanaaudioleaks.jpg