آڈیولیکس کیس:ٹیلی کام کمپنیز نے عدالت میں سارا کٹھا چٹھا کھول کر رکھ دیا

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)


ٹیلی کام کمپنیز نے بالآخر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سارا کٹھا چٹھا کھول کر رکھ دیا

انٹیلی جنس ایجنسیز کو شہریوں کے ڈیٹا تک رسائی دینا پی ٹی اے کی جانب سے ٹیلی کام آپریٹرز کے لائسنس کے حصول کی شرط ہے اِس لیے ہم پی ٹی اے کے کہنے پر سسٹم لگا کر دیتے ہیں، خرچ اٹھاتے ہیں اور مُڑ کر دیکھتے بھی نہیں، ہمیں نہیں معلوم ہوتا کہ کِس کا کیا ڈیٹا لیا جا رہا ہے، ٹیلی کام آپریٹرز کمپنیز کے وکلاء نے یک زبان ہو کر جسٹس بابر ستار کی عدالت کو آگاہ کر دیا

جسٹس بابر ستار نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین اور بورڈ ممبران کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرنے کا عندیہ دیدیا
https://twitter.com/x/status/1805491605085753706
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین اور بورڈ ممبران نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان حلفی جمع کروایا تھا کہ پی ٹی اے نے کسی ادارے کو فون ٹیپنگ کی اجازت نہیں دی. آج ٹیلی کام کمپنیز کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی اے کی ڈائریکشن پر ہم نے دو انٹیلی جنس ایجنسیوں کو سسٹم انسٹال کر کے دے رکھا ہے جس کے ذریعے وہ ہمارے علم میں لائے بغیر جِس بھی صارف کا جو ڈیٹا چاہیں حاصل کر سکتے ہیں

اس بیان پر جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ میں پی ٹی اے چیئرمین اور بورڈ ممبران کو توہینِ عدالت کے شوکاز نوٹسز جاری کرونگا
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
میرے خیال میں تو یہ ساری دنیا میں ہوتا ہے کہ ٹیلی کام کمپنی حکومت کو ڈیٹا دیتی ہے۔۔ اس سلسلے میں بلیک بیری کمپنی اور انڈین حکومت کا بہت بڑا پھڈا بھی چلا تھا۔

اب اس ڈیٹا کا حصول کس مقصد کے لیے ہونا چاہیے یہ الگ سوال ہے جو اس عدالت کو دیکھنا ہے۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

ہمارے ملک میں کاروبار مملکت مکمل طور پر جھوٹ کی بنیاد پر کھڑا ہے . جس ملک کے حالات یہ ہوں وہاں ایک ادنیٰ سے ادنیٰ کام بھی صحیح کیسے ہو سکتا ہے؟؟ اسی لیے کسی بھی قسم کی ترقی ناممکن ہے
 

zulfi786

Politcal Worker (100+ posts)
No way, this society can progress. The name of Banana republic should be replaced with "Panana Republic" for ill-managed countries. I have lost all hopes in Pakistan. It's a complete Ghunda Raj of the Army Junta.
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)

ہمارے ملک میں کاروبار مملکت مکمل طور پر جھوٹ کی بنیاد پر کھڑا ہے . جس ملک کے حالات یہ ہوں وہاں ایک ادنیٰ سے ادنیٰ کام بھی صحیح کیسے ہو سکتا ہے؟؟ اسی لیے کسی بھی قسم کی ترقی ناممکن ہے
Taraki key kiss ko parwa hay, mall banay key ho rahe hay bus.
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
pull pants down GIF by America's Funniest Home Videos
 

Back
Top