Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
ٹیلی کام کمپنیز نے بالآخر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سارا کٹھا چٹھا کھول کر رکھ دیا
انٹیلی جنس ایجنسیز کو شہریوں کے ڈیٹا تک رسائی دینا پی ٹی اے کی جانب سے ٹیلی کام آپریٹرز کے لائسنس کے حصول کی شرط ہے اِس لیے ہم پی ٹی اے کے کہنے پر سسٹم لگا کر دیتے ہیں، خرچ اٹھاتے ہیں اور مُڑ کر دیکھتے بھی نہیں، ہمیں نہیں معلوم ہوتا کہ کِس کا کیا ڈیٹا لیا جا رہا ہے، ٹیلی کام آپریٹرز کمپنیز کے وکلاء نے یک زبان ہو کر جسٹس بابر ستار کی عدالت کو آگاہ کر دیا
جسٹس بابر ستار نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین اور بورڈ ممبران کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرنے کا عندیہ دیدیا
https://twitter.com/x/status/1805491605085753706
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین اور بورڈ ممبران نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان حلفی جمع کروایا تھا کہ پی ٹی اے نے کسی ادارے کو فون ٹیپنگ کی اجازت نہیں دی. آج ٹیلی کام کمپنیز کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی اے کی ڈائریکشن پر ہم نے دو انٹیلی جنس ایجنسیوں کو سسٹم انسٹال کر کے دے رکھا ہے جس کے ذریعے وہ ہمارے علم میں لائے بغیر جِس بھی صارف کا جو ڈیٹا چاہیں حاصل کر سکتے ہیں
اس بیان پر جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ میں پی ٹی اے چیئرمین اور بورڈ ممبران کو توہینِ عدالت کے شوکاز نوٹسز جاری کرونگا
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/8JnmgEf.jpeg