tariisb
Chief Minister (5k+ posts)

٢٦ دسمبر / ٢٠١٥ کی رات زلزلہ بعد ، صبح ، صبح سویرے ، معصوم سے پہلا مکالمہ کچھ اس طرح کا تھا ! بیٹا کیا ہوا تھا ؟ ڈر لگا تھا ؟ جواب ملا ؟ بہت ڈر لگا تھا ، گھر ٹوٹ رہا تھا ، گھر سے نکل کر گلی میں گیے تھے ، وہاں بہت سردی تھی ، بہت لوگ تھے ، اللہ تعالی کو جب غصہ آتا ہے تو ، وہ سب گھر توڑ دیتے ہیں ، لوگ مر جاتے ہیں ، بچوں کو کچھ نہیں کہتے ، بڑوں کو بہت غصہ کرتے ہیں ، (لیکن) جو بچے اپنی مما کی بات نہیں مانتے ، کبھی کبھی ان کو بھی غصہ کرتے ہیں ، جب آپ بھی جھوٹ بولو گے تو اللہ تعالی سب گھر توڑ دیں گے ، رات کے شدید زلزلے پر بچے کا رواں تبصرہ بھی بہت شدید تھا ، مسلسل کہے جاتا تھا ، کسی کہنہ مشق صحافی کی طرح سب تفصیل سناتا جاتا تھا ، میں شوق سے سنتا جاتا تھا .
جیولوجی / سیسمولوجی کے علماء سے پوچھیں تو ، یہی پتا چلتا ہے ، زمین کی اندرونی پرت مختلف پلیٹوں میں تقسیم ہے ، زمین کے اندر پگھلا ہوا مادہ "میگما" جب متحرک ہوتا ہے تو ، شدید توانائی پیدا ہوتی ہے ، جس کی وجہ سے یہ پلیٹیں سرکنا شروع ہو جاتی ہیں ، اور پھر زلزلہ رونما ہو جاتا ہے ، مصروف اور چہل پہل میں رواں زندگی خوف و ہراس کا شکار ہو جاتی ہے ، بستروں سے لوگ بھاگ کھڑے ہوتے ہیں ، دفتروں سے باہر نکل جاتے ہیں ، محفل موسیقی میں ورد اذکار شروع ہو جاتا ہے ، ایک ہی وقت میں کابل ، اسلام آباد تا دہلی ، الله ، الله ، کلمہ پڑھا جاتا ہے ، ایسی گیس ؟ ایسی طاقت ؟ جو لاکھوں مربع میل تک ، زمین کو ہلا ڈالے ، لمحوں میں کیا سے کیا برباد کر ڈالے ، عالم ارضیات کی تحقیق ، پر کیا بحث کرنا ، انہوں کون سے ؟ زمین کا دل چیر دیکھا ہے ، اںدر جھانکا ہے ، جو سمجھ میں آیا ہے ، ہمیں بتایا ہے ، کل سمجھ کچھ اور بتا دے گی ، تو وہ بھی سنا دیں گے ، ہم تحقیق پر برہم نہیں ہو سکتے ، اگلی تحقیق تک یقین کر سکتے ہیں ، اس پر بحث ہی کیا کرنا
________________________________________________________________
زلزلہ کیوں آتا ہے ؟ کب آتا ہے ؟ دھڑام سے چلا آتا ہے ؟ ان سب باتوں سے قطع نظر ، پچھلے تین ماہ میں ، شدید جھٹکے آچکے ہیں ، پورا شہر (بہت سے شہر) بری طرح سے لرزے ہیں ، لیکن ؟ ہماری تیاری کیا ہے ؟ تعمیرات میں ، انتظام میں بہتری کیا ہے ؟ آٹھ اکتوبر کا زلزلہ آیا تھا تو ، کیسے کیسے وعدے و دعوے ہوے تھے ، تعمیرات سے لے کر ، بندوبست و انتظام تک کیا کیا فیصلے ہوے تھے ، لیکن چند سال بعد ، ہم سب بھول چکے ، کروڑوں ، اربوں روپے ہڑپ ہوے ، بڑے بڑے سمینار ، کانفرنسز ہوا ہوئیں ، اب پھر سے زلزلہ آے گا تو دیکھا جاےے گا ، بربادی ہو گی ، تو سیاستدان دنیا سے خیرات مانگیں گے ، قبرستان کا گورکن کسی کے مرنے کی دعا نا کرے تو کیا کرے ؟ ہنستے بستے شہر کیا ہیں ؟ قبرستان ہی تو ہیں ، جو زمہ دار ہیں ، وہ گورکن ہی تو ہیں ، جب تک قبریں کھودی جاتی ہیں ، کاروبار چلتا جاتا ہے ، جب تک موت ، مرگ ہوتی جاتی ہیں ، تب فضل ربی ہوتا جاتا ہے ،
پنجاب حکومت کے وزیر خود کش حملے میں زخمی ہوے ، وفاق سے ہیلی کاپٹر مانگا گیا ، بھاری مشینری بھی یہاں سے روانہ کی گئی ، وزیر صاحب کافی دیر تک اپنی خیریت بتاتے رہے ، لیکن شہید ہوے ، بڑی دیر کر دی تھی مہربان نے آتے آتے ، نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی بھی بنی تھی ، اس کا کام لمبی چوڑی رپورٹس گھڑنے سے آگے کچھ نہیں ، ابھی چند ماہ قبل ، ناران میں سیاح پھنسے ، مدد مدد کی دہائیاں دیتے رہے ، پختونخواہ حکومت کو ایک دن تک ہیلی کاپٹر نا ملا ، این ڈی ایم اے نے ٹکا سا جواب دے دیا تھا ، رات ہو چکی ہے ، برف کافی ہے ، صبح دیکھتے ہیں ، ادارے ؟ حکومتیں ؟ صرف چار آنے کی ، حیثیت چند ٹکوں کی ، سوال یہی ہے ، بار بار زمین ہلتی ہے ، کوئی بات بتاتی ہے ، آپ کی تیاری کیا ؟ آپ کا بندوبست کیا ؟ کیا آپ کو یاد ہے آٹھ اکتوبر کے زلزلے بعد کیسے کیسے فیصلے ہوے تھے ؟ وہ سب عھد و پیمان کیا ہوے
________________________________________________________________________________________-
Plzz , Read Also................:)
:(آٹھ اکتوبر - ٢٠٠٥ / یاداشتیں
http://www.siasat.pk/forum/showthre...75;داشتیں
Strong earthquake jolts Pakistan, Afghanistan
KABUL/ISLAMABAD: A 6.2-magnitude earthquake hit northern Afghanistan and Pakistan late on Friday, two months after more than 300 people were killed by a quake in the same mountainous region.
Strong shocks were felt in the Afghan capital Kabul at 11:14pm local time (1914 GMT) and in the Pakistani capital Islamabad, waking sleeping people and driving them out of their houses.
Tremors were felt as far away as New Delhi, officials said. The quake was also felt in the Kashmir region.
http://www.dawn.com/news/1228754
- Featured Thumbs
- http://s2.dmcdn.net/RS5bb/x240-NND.jpg
Last edited: