
سینئرتجزیہ کار ارشاد بھٹی نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے استعمال کیے گئے الفاظ پر کڑی تنقید کردی، جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمان کا بیان افسوسناک ہے۔
ارشاد بھٹی نے کہا ماں بہین کیلیے ایسی زبان کا استعمال افسوسناک ہے، ایسی گفتگو نہیں کرنی چاہئے تھی، میں تنقید کرتا ہوں لیکن مایوس نہیں ہوتا لیکن مولانا صاحب سے مایوس ہوگیا ہوں۔
سینیئر تجزیہ کار نے کہا آپ دین کی نمائندگی کرتے ہیں آپ سے ایسی گفتگو کی توقع نہیں تھی،معافی مانگیں،توبہ کریں، آئندہ ایسا نہ کریں، آپ نے نفرت پھیلائی ہے،تقسیم بڑھائی ہے،یہ شرمناک اور قابل مذمت ہے۔
سلیم صافی نے بھی کہا مولانا کو ایسی گفتگو نہیں کرنی چاہئے تھی،پروگرام میں شریک ریما عمر نے کہا میں یہ ہی کہنا چاہوں گی بالکل نہیں کرنی چاہئے تھی ایسی گفتگو، فضل الرحمان اسی طرح کی باتیں کرجاتے ہیں، کبھی خواتین کیلیے کبھی اقلیتوں کیلیے۔
ریما عمر نے مزید کہا مولانا کی سیاست سے تو میں کبھی متفق ہی نہیں ہوتی،ان کے بیانات پر تنقید کرنے آئیں تو بہت کم بیانات ایسے ہوں گے جو بچیں گے،سہیل وڑائچ نے بھی کہا کہ زبان کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fazal-ulrehman-zbbb.jpg
Last edited: