آپ حقیقت سےواقف نہیں،ثبوت دونگی:مریم اونگزیب کو سکائی نیوز پرمشکل کا سامنا؟

saky-news-maryam-aungzaib-into-imran-khan%20ihc.jpg


وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عالمی میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دے دیا، اسکائی نیوز کو گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان نے ہمیشہ عدلیہ کی توہین کی، کبھی قانون کی پاسداری نہیں کی،خود کو قانون سے بالاتر سمجھا ہے، عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق تھی، ان کے ساتھ عام شہری جیسا سلوک ہونا چاہئے۔

خصوصی انٹرویو میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا عمران خان پر کرپشن کے الزامات تھے، ان کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، یہ گرفتاری نیب نے کی اور قانون کے مطابق تھی،ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے، عمران خان کو گرفتار یا خاموش کرنا ہوتا تو ہم 14 ماہ انتظار نہ کرتے۔

عمران خان کی نااہلی سے متعلق سوال پر مریم اورنگزیب نے کہا ہم عمران خان کو نااہل کیوں کرانا چاہیں گے؟ کوئی بھی جمہوری حکومت ایسا کیوں کرے گی؟ البتہ عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی رہنمائوں کو گرفتار کیا، جیلوں میں ڈالا اور ان کی آواز بند کرنے کی کوشش کی،عمران خان نے ہمیشہ عدلیہ کی توہین کی۔


اسکائی نیوز کی صحافی کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری اور عدالت پیشی کے حوالے سے پوچھتی رہی جسے اپنے انٹرویو کے دوران وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب مسترد کرتی رہیں بلکہ حکومتی مؤقف کو غیرملکی صحافی پر مسلط کرنیکی کوشش کرتی رہیں، صحافی نے کہا عوام اپنے جمہوری حق کے لئے سڑکوں پر نکلے، مریم اورنگزیب نے جواب دیا ایمبولینز جلا کر، مریم اورنگزیب نے اسکائی نیوز کی صحافی کو کہا آپ حقیقت سے واقف نہیں آپ کو تمام ثبوت پیش کروں گی،

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا عدالتی حکم جاری ہونے کے بعد یہ ان کا آئینی حق ہے کہ وہ اس آرڈر کا جائزہ لیں یا اس پر بات کریں،گزشتہ تین روز کے دوران کوئی پرامن شہری سڑکوں پر نہیں تھا، صرف مسلح جتھے اور دہشت گرد موجود تھے جنہوں نے ریاستی اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا، پی ٹی آئی کے حامیوں نے ایمبولینسز، پل، میٹرو، ریلوے سٹیشن، اسپتال،مساجد فٹ ہاتھ کچھ نہیں چھوڑا سب کو جلا ڈالا،ریڈیو پاکستان، ریاستی ادارے کسی کو نہیں چھوڑا،اگر آپ کے ملک میں ایسا ہو تو کیا کریں گی؟

مریم اورنگزیب نے کہا قانون نافذ کرنے والوں نے تحمل کا مظاہرہ کیا، کور کمانڈر ہاؤس کو جلایا گیا، انہوں نے خاموشی کا مظاہرہ کیا، پی ٹی آئی کارکنان ان سب چیزوں میں ملوث ہیں، اگر مجھے عدالت طلب کرے اور میں نہ جاؤں تو میرے ساتھ بھی اسی طرح کا رویہ رکھا جائے،اگر کسی نے جرم کیا ہے تو وہ سزاکا مستحق ہے۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)

ضمیر اور عزت نام کی کوئی چیز تو انکے پاس ہے نہیں . اب دن رات ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے کے بعد یہ لوگ جب آئینے کے سامنے کھڑے ہوتے ہوں گے تو انہیں اس آئینے میں کیا نظر آتا ہو گا؟؟؟
Funny Animals Donkey GIF by Storyful
یہ
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
جب مغربی میڈیا کو نوازا مریم اسحاق ڈالر حناربانی اور بلاول نہیں فیس کر سکتے تو یہ دائی کی بیٹی زلیل کرانے بھیج دی ۔جو ثبوت انہوں نے اکٹھے کیے وہ ہوش اڑا دے گا
 

nutral is munafek

Minister (2k+ posts)
پاکستان جل رہا ہے لیکن کور کمانڈر ہاؤس واقعے نے شہباز شریف کو رلا دیا۔
FwC7LVfXoAA77Ak

[Media]