آنسو گیس شیل فائر کرنے کا معاملہ،غلط بیانی پر حسن ایوب کو صدیق جان کا جواب

3sadiquejanhassnauyb.jpg

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں گلگت بلتستان کے اہلکار کو اس چھت سے آنو گیس کے شیل فائر کرتے دکھایا گیا جہاں صدیق جان بھی موجود ہیں تاہم صدیق جان اسے یہ کہہ کر روکتے ہیں کہ کارکن اسی طرف پتھراؤ شروع کر دیں گے۔

مذکورہ بالا معاملے پر صحافی حسن ایوب خان نے صدیق جان پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ صدیق جان آپ نے یہ والا آنکھوں دیکھا حال کیوں بیان نہیں کیا بھائی؟ کیا اس لیئے خاموش رہے کیونکہ یہاں گلگت بلتستان کی پولیس عمران خان کے لیئے اسلام آباد پولیس پر شیلنگ کر رہی تھی؟ یار صدیق جان یہ صحافتی بددیانتی نہیں تو اور کیا ہے؟

https://twitter.com/x/status/1637678626446495747
اس ٹوئٹ کے جواب میں صدیق جان نے کہا کہ حسن ایوب صاحب نے جس کو کوٹ ٹویٹ کیا ،اس اکاؤنٹ نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا ہے، ایسے نہیں ،ایسے نہیں ،اب نہ کرو ٹویٹس ڈیلیٹ، میں تم لوگوں کو گھر تک چھوڑ کر آؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا حسن ایوب ہمارے دوست ہیں لیکن ہم معمولی سے دوست ہیں، کچھ بڑے دوست ہیں ان کے وہ بہت طاقتور دوست ہیں، جو لوگوں کو چینلز سے نکلوا سکتے ہیں اور کسی کو پروگرام دلوا بھی سکتے ہیں، ہاں ایک بار تو وہ کسی کو پروگرام دلوا دیتے ہیں لیکن جیسے ہی پھر جبر ختم ہوتا ہے، ظلم گھٹتا ہے تو وہ پروگرام بند ہو جاتے ہیں۔

اس لیے ہمیشہ اپنے بل بوتے پر آگے جانا چاہیئے، جب کسی کی سیڑھی پر چڑھ کر آپ اوپر جاتے ہیں تو ساری عمر آپ کو ان کی غلامی کرنا پڑتی ہے اور جب آپ انکار کریں تو وہ سیڑھی کھینچ لیتے ہیں ،پھر آپ اوپر سے منہ کے بل نیچے گرتے ہیں۔

حسن ایوب خان پر جوابی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پھر آپ کے جسم پر زخم آتے ہیں، آپ کا چہرہ داغدار ہوجاتا ہے، کبھی بھی جھوٹے ٹویٹس اور اپنے ہی ادارے کے لوگوں کی مخبریوں سے ترقی نہیں کی جا سکتی ، اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں، اللہ سے مانگیں اور جتنی صلاحیت ہو، اتنے اوپر جائیں، اپنی سیڑھی کے ذریعے کسی کے جوتوں یا بوٹوں کے سہارے نہیں۔

https://twitter.com/x/status/1637699985763385346
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ ان سب پروپیگنڈہ کرنے والوں کو قانون کے دائرے میں لائیں گے۔ صدیق جان نے دوسرے پیغام میں کہا مریم نواز سمیت ن لیگ کے پورے سوشل میڈیا کو یہ پراپیگنڈا کرنے دیں، آج اس ویڈیو کی پوری حقیقت ثبوتوں کے ساتھ دکھاؤں گا تو آپ کو پتا چلے گا کہ کیسے یہ جھوٹا بیانیہ بناتے ہیں اور پھر وہ بیانیہ ان کے منہ پر طمانچہ ثابت ہوتا ہے۔

صدیق جان نے یہ بھی کہا کہ جس جس نے اس ویڈیو کو لگا کر مجھ پر الزامات کے ٹویٹ کیے ہیں ان کے لنک مجھے ڈی ایم کریں، مریم نواز سمیت ان سب کو ایف آئی اے کا نوٹس تو اب میں بھیجوں گا۔

https://twitter.com/x/status/1637684957924544519
صدیق جان نے مزید کہا کہ پیارے بھائی حسن ایوب ، امید ہے کہ جب آپ کو یہ محبت نامہ ملے گا تو آپ صحت اور ایمان کی بہترین حالت میں ہوں گے ، ہوا کچھ یوں کہ میں جب آج صبح جاگا تو مجھے ایک کال آئی کہ ایک مقبوضہ ریاست کی مالکن نے حکم دیا ہے کہ مجھ پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے۔

میں نے جب وہ ویڈیو دیکھی تو اس ویڈیو میں کوئی حقیقت نہیں تھی ، میں نے اس پراپیگنڈے کا حصہ بننے والے ایک خاتون کے تمام نوکروں ،ملازموں اور چپڑاسیوں کو لیگل نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ۔

مجھے دکھ ہوا جب میں نے آپ کا بھی جھوٹ اور بکواس پر مبنی پراپیگنڈے پر ٹویٹ دیکھا ، آخری اطلاعات تک آپ کے پاس میرا نمبر موجود تھا، آپ مجھے کال کرکے پوچھ سکتے تھے ، لیکن آپ اس معاملے کو پبلک ڈومین میں لے آئے ، تو میرے بھی آپ سے کچھ سوالات ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1637741411998089218
اگر آپ یہاں جواب دینا چاہیں تو دے دیں یا پرسنلی جواب دے دیجئے گا۔

1.کیا یہ درست ہے کہ آپ سلمان اقبال صاحب کو کسی کا نام لے کر یا کسی سے کال کروا کر اے آر وائی پر شو لینے کے لیے بلیک میل کر یا کروا رہے ہیں ؟

2.آپ کو آپ کے آفس کے گروپ سے مخبریاں کرنے پر ریموو کردیا گیا ہے ؟

3۔ارشد شریف صاحب کے خون کا سودا کرنے والوں میں آپ بھی شامل ہیں؟

4۔ارشد شریف صاحب والے معاملے کہ وجہ سے آپ کے اپنے ہی ادارے کے لوگ آپ سے بات تک کرنا پسند نہیں کرتے ؟

بندہ ناچیز ان سوالات کے جوابات کا متمنی ہے ، جواب آنے یا نہ آنے کی صورت میں محبت برقرار رہے گی
 

Halta

Politcal Worker (100+ posts)
صدیق للی ایک سیدھے سوال کا جواب دینے کی بجائے الٹا سوالات کر رہا ہے
جسکی شکل دیکھ کر الٹی آتی ہے عمران خائن کیسے اسکے ساتھ سیکس کرتا ہے؟
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
صدیق للی ایک سیدھے سوال کا جواب دینے کی بجائے الٹا سوالات کر رہا ہے
جسکی شکل دیکھ کر الٹی آتی ہے عمران خائن کیسے اسکے ساتھ سیکس کرتا ہے؟
گٹر میں ڈوبا ہوا سور اپنے پاخانے کو ہی قورمہ سمجھ کر مزے لے رہا ہے