
آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں گرفتار مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی موسیٰ خان کو باعزت بری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 2020ء میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی اور سابق ڈی ایف او موسی خان کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں احتساب عدالت نے باعزت بری کر دیا ہے۔
احتساب عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ سرکاری افسر موسی خان سمیت چار افراد کے خلاف نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا تاہم نیب لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کر سکا اس لیے انہیں باعزت بری کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ نیشنل اکاؤنٹیبلیٹی آرڈیننس 1999 آرڈیننس کی شق نو (اے)(وی) کے مطابق ’کوئی بھی شخص جو سرکاری عہدے پر فائز ہو، یا کوئی دوسرا شخص جس نے کرپشن کی ہو یا کرپٹ طریقے استعمال کیے ہوں۔ وہ شخص یا اس کے زیر کفالت افراد یا بے نامی دار، کسی ایسی جائیداد کی ملکیت یا قبضہ رکھیں یا واپس نہ لیے جانے والی پاور آف اٹارنی رکھیں اور یہ (اثاثے) اس کی معلوم آمدن سے مطابقت نہ رکھتے ہوں۔‘ تو قانون نیب کو اختیار دیتا ہے کہ وہ ایسے افراد سے نہ صرف پوچھ گچھ کر سکتا ہے بلکہ ان کے خلاف ریفرنس بنا کر انہیں سزا بھی دلوا سکتا ہے۔
اس سے قبل سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار، پی پی رہنما خورشید شاہ، وزیر دفاع خواجہ آصف ودیگر سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کے خلاف بھی نیب آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس دائر کر چکا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/23fazlurehmandostnabbari.jpg