
ایک زرداری سب پر بھاری، لیکن اس بار آصف علی زرداری کا جادو نہ چل سکا، سابق صدرآصف علی زرادری پی ٹی آئی اور ق لیگ اراکین پنجاب اسمبلی توڑنے میں ناکام ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور ن لیگ کو صوبے میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے ارکان توڑنے میں ناکامی ہوئی ہے،پنجاب اسمبلی میں حکمران اتحاد پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کو 190 اراکین کے ساتھ واضح برتری حاصل ہے۔
ن لیگ اور اتحادی جماعتوں نے 19 دسمبر کو پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔ ن لیگ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم پہلے ہی واپس لے چکا ہے۔
مسلم لیگ ن نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم مطلوبہ نمبر پورے نہ ہونے پر واپس لے لی ہے،لیگی ذرائع کے مطابق حکمت عملی میں تبدیلی کرلی گئی ہے اور اب صرف وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف اعتماد کے ووٹ پر فوکس کرلیا گیا ہے۔