
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے اسکول کے زمانے کے دوست نے ان پر پراپرٹی پر قبضے کا الزام عائد کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری کے زمانہ طالب علمی کے دوست اور ان کےکاروباری شراکت دارمصطفیٰ میمن نے زرداری پرالزام عائد کیا ہے کہ ان کی تمام پراپرٹی بشمول پیٹرول پمپس کو آصف زرداری کے حکم پر مسمار کیا جا رہا ہے۔ کراچی پولیس کوئی مدد نہیں کر رہی۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں مصطفیٰ میمن کا کہنا تھا کہ یہ 9 دسمبر کا واقعہ ہے جب میرے دو پیٹرول پمپس اور 2 سی این جی اسٹیشنز، ہوٹل اور دوکانوں پر سابق صدر آصف علی زرداری کے احکامات پر قبضہ کرلیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1502197110418063365
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل میرے بیٹے کو اپنے گھر بلا کر اس سے جبری طور پر پراپرٹی ٹرانسفر کرنے کا کہاگیا، پھر مجھ پر دباؤ ڈالا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1502164751056457730
مصطفیٰ میمن نے کہا مجھ سے شناختی کارڈز اور گھر کی خواتین کی تصاویر دینے کا مطالبہ کیا گیا،انکار پر میری پراپرٹی پر قبضہ کروایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود آصف علی زرداری نے بلڈوزر سے میری جائیدادوں کو مسمار کرانا شروع کردیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7zardarqabzamempn.jpg
Last edited: