
پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری دبئی گئے تو چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں کہ وہ اب واپس نہیں آئیں گے جبکہ سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ وہ اپنے نواسے کی سالگرہ منانے دبئی گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کے نواسے کی سالگرہ سے متعلق اڑنے والی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں کیونکہ بختاور بھٹو کے بچے کی پیدائش کو فی الحال 9 ماہ ہوئے ہیں۔
تاہم اس حوالے سے ان کی صاحبزدای نے بتایا ہے آصف زرداری 11 سال جیل کاٹنے کے بعد بھی نہیں بھاگے تو اب کیوں بھاگیں گے؟ بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ نانا بننے کے بعد آصف زرداری اپنی پہلی سالگرہ ننھے نواسے کے ہمراہ منانا چاہتے تھے لیکن طبی وجوہات کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکا۔
https://twitter.com/x/status/1551453402005217280
یاد رہے کہ بختاور بھٹو کی شادی لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک کاروباری شخصیت محمود چوہدری سے ہوئی ہے وہ دبئی میں ہی اپنے شوہر کے ساتھ مقیم ہیں۔ ان کے ہاں گزشتہ سال 10 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام میر حاکم محمود چوہدری رکھا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1zarddubaikyngia.jpg