
پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عید سے قبل دبئی پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے سرکاری دورہ چین کو منسوخ کرکے اپنے والد جناب آصف علی زرداری کے ہمراہ دبئی روانہ ہوگئے ہیں، دونوں خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی سے دبئی پہنچے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول اور آصف علی زرداری عید کی چھٹیاں دبئی میں گزاریں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو دبئی قیام کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد وطن واپس لوٹیں گے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اس وقت دبئی میں موجود ہیں جہاں وہ چند اہم ملاقاتوں کے بعد ابو ظبی تشریف لے جائیں گے اور وہاں چند دن قیام کے بعد وہ سعودی عرب روانہ ہوجائیں گے۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 26 جون کو تین روزہ دورہ پر چین روانہ ہونا تھا، تاہم نجی دورے پر دبئی روانگی کے باعث دورہ چین منسوخ کیا گیا، اب دبئی سے واپس آنے کے بعد وہ چین روانہ ہوں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/22zarsaribiaalwlwlwlwl.jpg