
سلمان شبیر
سیاسی محاذ پر اس وقت صرف اور صرف ایک موضوع اہم ہے، وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ اور اس کے بعد ملک میں پیدا ہونے والا سیاسی بھونچال، جس سے پاکستان کی سیاست یکسر بدل گئی ہے۔
قوم نے اس واقعے کو اپنی آنکھوں کے سامنے ایک تیز رفتار فکشن تھرلر کی طرح دیکھا، اتنے سارے واقعات شاید ہی پہلے کبھی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں دیکھنے کو ملے ہوں۔ ایک وزیر اعظم کو عدم اعتماد کے ووٹ سے ہٹا نا، ملک کے جمہوری طور پر منتخب رہنما کی معزولی میں غیر ملکی مداخلت کے دستاویزی ثبوت، رات کے اندھیرے میں سپریم کورٹ کھلنا،
قیدیوں کی وین پارلیمنٹ کے باہر پہنچانا، غرض یہ کہ ان چند گھنٹوں میں جو کچھ ہوا شاید کسی نے سوچا بھی نہ ہو گا۔
تاہم آج ہم ان تمام واقعات میں سے صرف سپریم کورٹ کے کردار کی بات کریں گے، پاکستان میں عدلیہ مسلسل تنقید کی زد میں رہتی ہے، عوام کو لگتا ہے کہ یہاں عدالتوں سے انصاف لینے میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے تاہم عدلیہ کے پورے ڈھانچے میں سپریم کورٹ بہرحال قدرے بہتر شہرت رکھتی ہے۔
عدم اعتماد کے اس پورے واقعہ نے مجھ جیسے بہت سے شہریوں کے ذہن میں بہت سے سوالات کو جنم دیدیا ہے جن میں سے چند یہاں تحریر کیے جارہے ہیں:
1. تحریک انصاف کے منحرف اراکین سے متعلق ریفرنس کے فیصلے میں تاخیر کیوں ہوئی ؟ کیا اس سے زیادہ اہم بھی کوئی کیس موجود تھا ؟
2. دن کی روشنی میں اراکین اسمبلی کے ضمیر خریدے گے، اس پر سپریم کورٹ نے کوئی نوٹس کیوں نہیں لیا؟
3. جب ملک کےوزیراعظم، کابینہ، نیشنل سیکورٹی کمیٹی اور ڈپٹی سپیکر نے یہ تصدیق کی کہ بیرونی مداخلت ہو رہی ہے تو سپریم کورٹ نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس
مراسلے پر تحقیقات کا حکم کیوں نہیں دیا؟ مراسلہ دیکھنا بھی مناسب نہیں سمجھا؟
4. ایک طرف وقت ختم ہونے کی وجہ سے سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے کے خلاف حکومت کی ریویو پٹیشن نہیں لی ، مگر عدم اعتماد کی رات بارہ بجے کے قریب عدالت کھول لی گئی، ایسا کیوں؟
خدا کے بعد، مملکت خدا داد پاکستان میں جس کا حکم حتمی حیثیت رکھتا ہے، اس کا نام سپریم کورٹ ہے، سپریم کورٹ کے پاس انصاف کرنے کیلئے وسیع اختیارات رکھتی ہے۔
اپنے کام کی نوعیت کی وجہ سے میں اندرون و بیرون ملک مقیم ہزاروں پاکستانیوں سے رابطے میں رہتا ہوں ۔یہ لوگ اضطراب اور مایوسی کی کیفیت میں مبتلا ہیں، میں نے لوگوں کو بھی یہ تمام سوالات پوچھتے ہوئے پایا ۔
اگر ملک کے عوام کی ایک بڑی تعداد کا سپریم کورٹ سے اعتماد اٹھ جائےگا تو یہ معاشرہ کیسے چلے گا؟ سپریم کورٹ اس اعتماد کو بحال کرنے کے لئے کیا اقدام اٹھائے گی؟
? آپ کے ذہن میں بھی اگر سوالات ہیں تو آپ اس لنک پر کلک کرکے آن لائن پٹیشن پر دستخط کریں تاکہ یہ تمام سوالات ایک ای میل کی صورت میں سپریم کورٹ کو پہنچائے جاسکیں اور آپ کو بطور ثبوت اس کی ایک کاپی بھی ارسال کی جاسکے۔
Email Your Question | Investigate US Overthrowing Our Government! (good.do)
سلمان شببر اوورسیز ووٹنگ حقوق کے لئے کام کرتے ہیں ان کے کام کو آپ ٹوٹر @OpVoters پر فالو کر سکتے ہیں ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9azadadliapetition.jpg