آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معاشی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات کی بھرپور حمایت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری( ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کے آٹھویں اجلاس کے دوران کیا،
اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف، نگراں کابینہ ارکان، نگراں وزرائے اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے معاشی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات کی حمایت کیلئے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کی یقین دہانی کروائی،اس موقع پر نگراں ویزراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایس آئی ایف سی کے مختلف اقدامات کو بھر پور طریقے سے آگے بڑھانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایات جاری کیں اور تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔
اپیکس کمیٹی نے ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا پختہ عزم کا اظہار کیا ، سعودی عرب قطر کے ساتھ دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدوں کو حتمی شکل دینے، یو اے ای اور کویت کے ساتھ فریم ورک معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور دوست ممالک کے ساتھ معاشی رابطوں میں اضافے کو سراہا۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں سرمایہ کاروں کو ملک میں خصوصا دور دراز علاقوں میں سہولیات فراہم کرنے اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کو مزید تیز کرنے بھی اتفاق کیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/army-cheif.jpg