
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی پینٹاگون میں میزبانی پر مجھے خوشی ہوئی ہے۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن میں ملاقات پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
لائیڈ آسٹن نے کہا کہ امسال پاک امریکا تعلقات کی 75ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، پاکستانی آرمی چیف کی پینٹاگون میں میزبانی پر خوشی ہوئی، ملاقات میں دفاعی شراکت داری اور باہمی امور پر بات چیت ہوئی۔
https://twitter.com/x/status/1577646810553892864
دریں اثنا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ظہرانہ دیا گیا جس میں پاکستانی اور امریکی تھنک ٹینک کے ارکان نے شرکت کی۔
آرمی چیف نے اس موقع پر پاک امریکا تعلقات پر اظہار خیال کیا اور پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لے فوج کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gen-bajwa-usa-jn.jpg