آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

doll1234.jpg

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 52 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 172.78 سے کم ہو کر 172.26 روپے پر بند ہوا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1453664811083051013
ایک وقت ایسا بھی آیا جب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ3پیسےکمی ہوئی جس کے بعد ڈالر انٹربینک میں ڈالر171روپے75پیسےمیں فروخت ہوا لیکن اسکے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا اور کاروباری دن کے اختتام پر 52 پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی۔

گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 47 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 2 روپے 47 پیسے کمی کے بعد 172 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔


دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی آج تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ اب تک 100 انڈیکس میں 147 پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 45,939.74 کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر امداد کی فراہمی ہے۔ سعودی ترقیاتی فنڈ اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کرے گا تاکہ محفوظ اثاثوں اور کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان درپیش مسائل حل کر سکے، سعودی عرب تیل کی خریداری کے لیے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر ایک سال کے دوران فراہم کرے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں قیمت مہنگائی کی روک تھام کیلئے معاون ثابت ہوگی اسکے باوجود حکومت کو کئی اہم اقدامات لینے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں ڈالر کی قیمت کو بڑھنے سے روکا جاسکے۔
 

Back
Top