آئی جی پنجاب کی توہین کرنے پر عمران ریاض کو ایف آئی اے کا نوٹس

imrhaiashhaas.jpg

سینئر صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان کو آئی جی پنجاب کی توہین کرنے پرایف آئی اے کی جانب سے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے سینئر صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا ہے، عمران ریاض خان نے ٹویٹر پر یہ نوٹس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ابھی ایف آئی اے سے یہ محبت نامہ موصول ہوا ہے۔

نوٹیفکیشن میں عمران ریاض خان کو ذاتی حیثیت میں ایف آئی اے سائبر کرائم کے لاہور رپورٹنگ سینٹر میں 20 مارچ 2023 کو دوپہر12 بجے پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1637078101619245057
ایف آئی اے کے مطابق عمران ریاض خان کے خلاف آئی جی پنجاب کی مبینہ توہین کا الزام ہے ۔

انسانی حقوق کے رہنما اور قانون دان میاں علی اشفاق نے اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوامی ٹیکس کے پیسوں پر چلنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھانا بھی جرم بن چکا ہے، اس نوٹس کی تصدیق کے بعد قانونی طریقے سے آگے بڑھیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1637079961017147394
واضح رہے کہ کچھ روز قبل اینکر عمران ریاض نے ایک ویڈیو شئیر کی تھی جس میں آئی جی پنجاب دشمن کو کچلنے اور مارنے کا کہہ رہے تھے۔ آئی جی پنجاب کےمطابق یہ ویڈیو میانوالی کی ہے جب وہاں دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ جس نے یہ ویڈیو شئیر کی ہے اسکی سزا اتنی ہی کافی ہے کہ اس نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔
 

Onlypakistan

Chief Minister (5k+ posts)
IG AUR CORRUPT TOLEY KI MUNAFQAT IN K CHEHREY SAE AYYA HA. AWAM KO AB APNEY HAQ K LEYE BAHIR NIKALNA HO GA.