آئی جی پنجاب کو تمغہ امتیاز ملنے پر سوشل میڈیا صارفین نے سوال کھڑے کردئیے

social1h1h1i1.jpg

یوم پاکستان کے موقع پر سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں سول اعزازات دینے کی تقاریب ہوئیں جس میں شوبز، سماجی، قانونی ، کاروباری، فنون لطیفہ اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو اعلیٰ سرکاری اعزازات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا،صدر آصف زرداری نے انہیں تمغہ امتیاز دیا
https://twitter.com/x/status/1771499843854242039
دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو پولیس اصلاحات اور معاشرے کے کمزور طبقات کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے پر ہلال امتیاز عطا کیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس موقع پر سوال کیا کہ آئی جی پنجاب کی کیا خدمات ہیں جن کی بنیاد پر انہیں تمغہ امتیاز دیا گیا؟ اگر انکی کارکردگی دیکھیں تو پنجاب میں جرائم میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، امن وامان کی صورتحال خراب ہورہی ہے جبکہ آئی جی پنجاب گزشتہ ایک سال سے تحریک انصاف کو کچلنے پر لگے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ کیا آئی جی پنجاب کو تمغہ امتیاز تحریک انصاف کے بے گناہ، کارکنوں کو اٹھانے، پارٹی چھوڑنے کی پریس کانفرنسز کروانے، خواتین کی بے حرمتی، ضل شاہ جیسے معصوم لوگوں کو مارنے، چادرچاردیواری کا تقدس پامال کرکے خواتین سے بدسلوکی، توڑپھوڑ اور پولیس کے قیمتی اشیاء چوری کرنے پر دیا گیا؟

زہر لیاقت نے سوال اٹھایا کہ آئی جی پنجاب کو کس کارنامے پر تمغہ مل رہا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1771492287983292507
نادربلوچ نے سوال کیا کہ ویسے آئی جی پنجاب کی اصل خدمات کیا تھیں جس پر اسے تمغے سے نوازا گیا؟
https://twitter.com/x/status/1771550022057820527
محسن بلال نے طنز کیا کہ آئی جی پنجاب عثمان انور کو پنجاب پولیس کو کم سیاسی سے انتہائی سیاسی کرنے، چادر اور چار دیواری کے تقدس کا خیال نہ کرنے اور عمران خان کے دیوانوں تحریک انصاف کے معصوم کارکنان کو فکس کرنے کا اعزاز “ ہلال امتیاز “ دیا جاتا ہے
https://twitter.com/x/status/1771504555538227618
ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی عوام پر ظلم پر ایوارڈ
https://twitter.com/x/status/1771500549214441720
کاشف حسین نے کہا کہ ماؤں بہنوں کی عزت تار تار کرنے پر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر ماں بہن بیٹیوں کے سر سے دوپٹے کھینچنے پر ائی جی پنجاب کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا
https://twitter.com/x/status/1771543808179630522
وقار ملک کا کہنا تھا کہ ماؤں بہنوں کی عزتوں پہ ہاتھ ڈالنے ضل شاہ کا قتل اور پھر اس کو کور اپ کرنے چادر چار دیواری کا تقدس روندنے ظلم اور جبر میں اسرائیل کو بھی مات دینے پر آئی جی پنجاب کو تمغہ دے دیا گیا!
https://twitter.com/x/status/1771490435526996227
احسان الحق نے کہا کہ آئی جی پنجاب کو اس بنیاد پر تمغہ دیا گیا. ظل شاہ سمیت درجنوں تحریک انصاف کے کارکنان کو شہید کرنے، خواتین کو برہنہ کرنے، سڑکوں پر گھسیٹنے، شہریوں کے گھروں میں غنڈوں کی طرح داخل ہونے، تلاشی کے نام پر گھروں سے قیمتی سامان چوری کرنے اور دوران قید یا پولیس ریڈ مبینہ طور پر خواتین پر جنسی اور جسمانی تشدد کرنے کے اعتراف میں تمغہ دیا گیا.
https://twitter.com/x/status/1771493656811196608
 

ocean5

MPA (400+ posts)
IG Punjab ko PTI kay beghunah Ur Mazloom Punjabion ko Fatah kernay per Taghma Imtiaz deya geya ha.
Isko bech chorahay main thoknay ka laga Sara magzeen iskee budee gand per khalee hoga thora intezar sala kider jai gaa ghar say bahir tu niglay gaa na phir awaz aey gee boom aur khalaas