
وفاقی وزارت خزانہ کے ذرائع نے عالمی مالیاتی ادارہ(آئی ایم ایف) کی جانب سے 'ڈومور' کا مطالبہ کرنے سےمتعلق خدشہ ظاہر کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ خدشہ وزارت خزانہ کےذرائع کی جانب سے سامنے آیاجس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کےد رمیان آئندہ ماہ نومبر میں مذاکرات ہوں گے، ان مذاکرات میں اقتصادی صورتحال کے حوالےسے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات میں آئی ایم ایف پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کیےجانے کا امکان ہے، یہ مطالبہ پیٹرول پر لیوی کو 31 دسمبر تک50 روپےفی لیٹر اور ڈیز ل پر اپریل2023 تک 50 روپے فی لیٹر کرنےکا ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ آئی ایم ایف پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کیے جانے کا مطالبہ بھی آئی ایم ایف کی جانب سے سامنے آسکتا ہے۔
تاہم وزارت خزانہ آئی ایم ایف حکام پیٹرولیم مصنوعات پر زیرو سیلز ٹیکس کو مرحلہ وار ختم کرنےا و ر آمدن بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز پیش کرے گا، اور ساتھ ہی سبسڈیز محدود کرنے اور صرف غریب طبقے تک محدود کرنےبھی غور کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4imfdomree.jpg