امریکی سازش کے نتیجے میں جو ریاعتیں ملنی تھیں وہ تو ملیں البتہ آئی ایم ایف اب عمران نیازی کی زبان بولنے لگا ہے . آئی ایم ایف نے پہلے پٹرول کی قیمتوں پر خود کو موردالزام ٹھہرانے پر معافی منگوائی مطلب عمران نیازی کو کلین چٹ دلوائی اب آئی ایم ایف کرپشن کے معاملے پر بھی عمران نیازی کا ہمنوا بن گیا ہے . آئی ایم ایف نے ڈیمانڈ کیا ہے کہ نیب قوانین میں ہونے والی تبدیلی پر نظر ثانی کی جاۓ . آئی ایم ایف نئی نئی شرائط لگا رہا ہے جس کا مطلب صاف ہے پاکستان کو پیکج ملنا بہت مشکل ہے
عمران نیازی اسی مقصد کے تحت آیا تھا کہ پاکستان کو تباہ و برباد کر ڈالے . عمران نیازی اپنے مشن میں کامیاب ہو گیا اور پاکستا ن کا دیوالیہ نکل گیا . دو سال کرونا کی وجہ سے قرضوں میں ریلیف ملا لیکن عمران نیازی پاکستان کی معیشت کے لیے ضروری ڈالر جمع نہیں کر سکا اور نہ ہی معاشی اصلاحات کر سکا الٹا معیشت کو مزید تباہ کرنے کے لیے تیل اور بجلی کی قیمتوں میں سبسڈی دے کر پاکستان کو دیوالیہ کرنے کا رستہ ہموار کر گیا . بات معاشی تباہی پر ختم نہیں ہوتی عمران نیازی نے امریکا سے جنگ لگا دی . اب کہاں ہے سازش اب کہاں ہے امریکا کا ریلیف پیکج اب کہاں ہے امریکا کو امداد اپوزیشن کو . عمران نیازی تعلقات بگاڑ کر چلا گیا . ایک طرف تباہ معیشت اور دوسری طرف امریکا سے ٹکر پاکستان کا دیوالیہ نکل گیا
اب اس سے آگے کیا ہو سکتا ہے جب پاکستان کی پارلیمنٹ ہی خود مختاری کھو دے اور اسے آئی ایم ایف کی خاطر قوانین بدلنے پڑیں تو قوم تو غلام بن گئی . اب جس نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لیا ہے وہ قوم کو خود داری اور آزادی کا سبق پڑھا رہا ہے . عمران نیازی کی گھٹیا سیاست سے یہ ملک بہت بڑا ہے .عمران نیازی کو اس گد کا کردار ادا نہیں کرنا چاہئیے جو جانور کے مرنے کی دعا کرتا ہے تا کہ اس کے پیٹ کی آگ بجھ سکے . عمران نیازی بھی گد کی طرح اس انتظار میں ہے کہ کب ملک کا دیوالیہ نکلے اور اس کی سیاسی ساکھ میں اضافہ ہو
پی ڈی ایم ذمہ دار ہے تو عمران نیازی بھی ذمہ دار ہے . اگر یہ ذمہ داری قرضوں کے اعتبار سے لگانی ہے تو سب سے زیادہ ذمہ دار عمران نیازی ہے . اب ملک کو معاشی تباہی کے کنویں میں دھکا دے کر دیوالیہ نکال کے عمران نیازی کیسے خود کو معصوم ثابت کر سکتا ہے . اس بات کا نوٹس قومی اداروں کو لینا ہو گا کہ ایک طرف پورا ملک دیوالیہ بچانے کے چکر میں متحد ہے اور دوسری طرف عمران نیازی گھٹیا سیاست کر رہا . ہو سکتا ہے عمران نیازی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں کامیاب ہو جاۓ لیکن ادارے تو سب جانتے ہیں کون کتنا ذمہ دار . کم سے کم عمران نیازی کو اس کے کردار کی سزا تو ملنی چاہئیے اور اسے گرفتار کر کے جیل میں ڈالنا چاہئیے . اگر ادارے چاہتے ہیں کہ ملک کی جگہ پارٹیوں کی سیاست بچ جاۓ تو پھر وہ خود ملک سنبھال لیں . ملک ایسے نہیں چلے گا کہ کرے کوئی اور بھرے کوئی . پی ڈی ایم کو بھی اداروں پر واضح کرنا ہو گا یا تحریک انصاف کو بچا لیں یا پھر ملک بچا لیں