آئی ایم ایف کا پاکستان پر اعتماد ختم ہوچکا ہے،وزیر مملکت خزانہ

14ayeshaghousashahimf.jpg

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کا پاکستان پر اعتماد مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے جسے بحال کرنے کیلئے ہر شرط پہلے مانی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف سے اگلی قسط ملنے والی ہے، دوست ممالک سے فنانسنگ کے معاملے پر بھی پیش رفت ہوئی ہے، لہذا معاشی معاملات میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1641004518350487564
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات پہلے جیسے نہیں رہے، دوست ممالک سے فنانسنگ کے معاملے پر آئی ایم ایف الگ الگ بات کررہا ہے، ہم نے پروگرام کی بحالی کیلئے کئی مشکل فیصلے کیے ہیں تاہم آئی ایم ایف کے ساتھ اعتماد کی بحالی میں وقت لگ رہا ہے، ہمیں پہلے اپنا گھر ٹھیک کرناہوگا۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان کو ایکسٹرنل فنانسنگ پر دوست ممالک کے تعاون کی ضرورت ہے، اس معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، ہم دوست ممالک سے مسلسل رابطے میں ہیں، چین نے مشکل وقت میں بروقت ساتھ دیا ہے، ہمیں سعودی عرب کی جانب سے جلد آگے آنے امید اور متحدہ عرب امارات سے بہت توقعات ہیں۔

پیٹرول پر سبسڈی کے معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام ابھی مکمل طور پر ڈیزائن نہیں ہوا ہے، تاحال اس پر کام جاری ہے ، آئی ایم ایف ٹارگٹڈ سبسڈی پرزور دے رہا ہے، پیٹرول پر سبسڈی ڈیزائن کرکے آئی ایم ایف کا آگاہ کیا جائے گا۔
 
Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
It is not only IMF even friendly countries like Saudi Arabia and China have lost trust .Saudis used to rescue Pakistan in difficult times.They have refused to give any loans to PDM crooks.
 
Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
Pmln has drowned the economy. People are facing the highest levels of inflation, the problem is that there is no sign of improvement. No one seems to be bothered about it.
 
Diabetes

MPA (400+ posts)
شہباز شریف اور نواز شریف پہ ہم اعتبار نہیں کرتے آئ آیم ایف کیسے کرے گا
 
Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
مبارکاں۔۔

ایک بات عمرانی دور نے خوب کی ہے ، آئ ایم ایف کو لمبا ڈنڈہ چڑھا کر آیا ہے ۔ خود معائدہ کرکے پھوٹ لیا اور پاکستان میں لنگر خانے شروع کردیے ۔ اب گھسیٹو ناک آئ ایم ایف کے آگے ۔
 
Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Pmln has drowned the economy. People are facing the highest levels of inflation, the problem is that there is no sign of improvement. No one seems to be bothered about it.
Sharifs,Zardari’s and many others in PDM have their money in western countries.If the conditions become unbearable they will catch the first flight and leave Pakistan.
 
Meme

Minister (2k+ posts)
ایک بات عمرانی دور نے خوب کی ہے ، آئ ایم ایف کو لمبا ڈنڈہ چڑھا کر آیا ہے ۔ خود معائدہ کرکے پھوٹ لیا اور پاکستان میں لنگر خانے شروع کردیے ۔ اب گھسیٹو ناک آئ ایم ایف کے آگے ۔
تو کس نے کہا تھا اس کی حکومت توڑنے کو، توڑی تھی تو ایک پالیسی کے تحت حکومت چلاتے، بیچ مذاکرات کے دوران وزیر بدل دیا، اوقات ٹکے کی نہیں ہے اور آنکھیں دکھا رہا ہے آئی ایم ایف کو، اب تھوک کر چاٹ لیا مگر اب آئی ایم ایف، نیازی کا دور ہو یا موجودہ، اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔ اگر اسٹبلشمنٹ نیازی کو سیاسی طور پر ٹھکانے لگانے میں ناکام ہوئی تو الیکشن میں ن لیگ پہ رندہ پھر جائے گا۔ اور یہی ان کی اوقات بھی ہے۔
 
اے تہاڈے قول زریں ھین یا فیر میں کوئ طلسماتی خواب ویکھ ریا یاں جدے وچ محروم روحاں لگ کے سیاپا پا ریاں نے ؟
 
Meme

Minister (2k+ posts)
اے تہاڈے قول زریں ھین یا فیر میں کوئ طلسماتی خواب ویکھ ریا یاں جدے وچ محروم روحاں لگ کے سیاپا پا ریاں نے ؟
👇
If SC won't give them relief, they may resort to manage election.
They will not let PTI win, they will manage the election.
It is still difficult to get the vote in April, and that is why I said they will manage the election if it is held in April.
میں بھی تو وہی کہہ رہا ہوں عمران کو گرا کر یہ حکومت میں آ گئے۔ جو اکانومی کا اس وقت حال ہے اور جو منشی نے آ کر کیا ہے اس کے بعد یہ چوہوں کی طرح الیکشن سے بھاگتے پھر رہے ہیں۔
What is so difficult about it ?
😉
 
Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
👇

میں بھی تو وہی کہہ رہا ہوں عمران کو گرا کر یہ حکومت میں آ گئے۔ جو اکانومی کا اس وقت حال ہے اور جو منشی نے آ کر کیا ہے اس کے بعد یہ چوہوں کی طرح الیکشن سے بھاگتے پھر رہے ہیں۔

😉

اچھا یار ۔ انہوں نے الیکشن کروانے کے لیے یہ سارا سیاپا ڈالا تھا🤔 ؟
 
Meme

Minister (2k+ posts)
اچھا یار ۔ انہوں نے الیکشن کروانے کے لیے یہ سارا سیاپا ڈالا تھا🤔 ؟
معلوم نہیں کس لئے سیاپا ڈالا تھا پر الیکشن نا کروانے کے لئے سیاپا ضرور ڈال رہے ہیں۔