آئی ایم ایف ڈیل وطن فروشی یا ملک کے مفاد میں؟احسن اقبال کے بیان کاپوسٹمارٹم

ahsni11hh11.jpg

احسن اقبال سمیت موجودہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے سہارے چلنا چاہ رہی ہے اور آئی ایم ایف سے ملنے والی رقم کو ہی اپنی بقا مان رہی ہے تاہم ماضی میں اس حکومت میں شامل وزرا آئی ایم ایف ڈیل کو وطن فروشی سمیت نجانے کیا کیا کہتے رہے ہیں۔

احسن اقبال نے اب ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران نیازی انا پرستی میں اندھے ہو چکے ہیں اور اب ملک کے مفاد سے کھیل کر ثابت کر رہے ہیں کہ فارن فنڈنگ مفت میں نہیں ملتی۔

آئی ایم ایف ڈیل کے حق میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدے کو سبوتاژ کر کے یہ پاکستانی معیشت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ مگر انشااللہ کامیاب نہیں ہونگے پاکستان آگے بڑھے گا۔

ان کے اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ماضی کے بیان اور موجودہ مؤقف کو لیکر پوسٹمارٹم کر دیا ہے۔ شفیق زیدی نے کہا کہ جتنے سنہری الفاظ آپ نے عمران خان کی آئی ایم ایف ڈیل پر ادا کئے تھے بہت ہے۔ خاموشی سے سو جائیں اگر میڈیا پر دوبارہ چل گئے تو عزت کہیں کی نہیں رہے گی۔
https://twitter.com/x/status/1563301412187959297
ایک صارف نے کہا کہ تحریک انصاف کبھی ایسے معاہدوں کی حامی نہیں ہوگی بقول ن لیگی رہنماؤں کے "آئی ایم ایف معاہدہ ملکی خودمختاری کا سودا ہے." ن لیگ کے دور میں پاکستان نہیں صرف شریف خاندان ہی آگے بڑھا ہے. قوم کو چونا نا لگائیں حالات بدل چکے۔
https://twitter.com/x/status/1563279017167376385
عثمان نے کہا کہ تم لوگ ملک لوٹ کے کھا گئے ہو ۔ ہمیں آئی ایم ایف کی مہنگائی اب مزید نہیں چاہیے
https://twitter.com/x/status/1563249973226905600
عمر بن معاذ نے اسد عمر کی آئی ایم ایف ڈیل سے متعلق گفتگو شیئر کی جس میں انہوں نے یہ سارا پروپیگنڈا مسترد کر دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1563234737833283586
مدثر نے کہا کہ صوبائی خودمختاری مہذب دنیا میں فائدہ دیتی ہے جہاں ایک مہذب معاشرہ اور مہذب قوم رہتی ہو، ہمارے جیسی قوم کو یہ راس نہیں اب وقت ہے 18ویں ترمیم کے بارے میں سنجیدہ طور پر سوچنے کا کیونکہ اس ترمیم نے اب تک کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں دیا البته مستقبل میں ایک بڑی تباہی کی نوید دے رہی
https://twitter.com/x/status/1563283832899780608
عرفان اجمل نے کہا عزت معاب ارسطو صاحب اس سیلابی کیفیت اور صورتحال کے بعد گورنمنٹ بجٹ عوام پر خرچ کرنے کی بجائے اس کو سنبھال کر رکھے تو لعنت ہے ایسی گورمنٹ پے۔
https://twitter.com/x/status/1563346139495436288
اسلام الدین نے کہا سیلاب متاثرین اور قبائلی علاقوں کے دہشت گردی سے متاثرہ لوگوں کے لئے فنڈز مانگنا اب جرم بن گیا، خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق سے درخواست کی کہ صوبہ سیلاب نے تباہ ہوا انہیں ان کے فنڈز فوری فراہم کریں جس پر ان کے خلاف ملک دشمنی کا فتویٰ لگا دیا گیا۔ قوم کو یہ کیا پیغام دیا جارہا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1563334715557683200
یاد رہے کہ آئی ایم ایف سے ہونے والی اسی ڈیل پر ماضی میں احسن اقبال کہہ چکے ہیں کہ قائداعظم نے ہمیں آزادی دلائی لیکن عمران خان نے ہمیں آئی ایم ایف کے آگے بیچ ڈالا ہے۔ وہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پیغام بھی جاری کر چکے ہیں۔


اس پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اے قائد ہم شرمندہ ہیں! جس اسٹیٹ بینک کو آپ نے پاکستان کی مالیاتی خود مختاری کی علامت قرار دیا تھا اسے وطن فروشوں نے ایک ارب ڈالر کے عوض بیچ ڈالا اور آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا۔
https://twitter.com/x/status/1481696281793908738
اس بیان پر بھی صارفین نے کھل کر تنقید کی اور صدیق نے لکھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کرنا تو ملک کی خودمختاری خوددادی پر کمپرومائز کرنا نہیں ہوتا؟
https://twitter.com/x/status/1563351065114062848
علی رضا نے کہا قائداعظم نے آزادی دی، عمران نیازی نے آئی ایم ایف کا غلام بنادیا، قوم کو سب یاد ہے۔
https://twitter.com/x/status/1563260958268502020