
آئی ایم ایف نے مطالبات کی فہرست شہبازحکومت کو دے دی ہے، عالمی مالیاتی ادارے نے تنخواہ دار افراد کے لیے انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے پر اعتراض اٹھایا تھا۔
مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبروں کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز نامی عالمی ادارے نے انکم ٹیکس بڑھانے سمیت کئی مطالبات کی فہرست شہباز حکومت کو دی ہے۔
اس سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین عاصم احمد نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد ایک غیر رسمی بات چیت کے دوران ملک میں دو لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والے طبقے کیلئے انکم ٹیکس کی شرح میں اضافے کا اشارہ دے دیا۔
چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف نے تنخواہ دار افراد کے لیے انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے پر اعتراض اٹھایا تھا لیکن ہمارا ادارہ (ایف بی آر) عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
واضح رہے آئی ایم ایف نے شہباز حکومت کی جانب سے اقدامات ناکافی قرار دیتے ہوئے مزید اقدامات (ڈومور) کا مطالبہ کیا تھا۔ آئی ایم ایف نمائندے نے کہا تھا کہ موجودہ بجٹ سے قرض پروگرام بحال نہیں ہوسکتا، شہباز حکومت کے بجٹ پرتحفظات ہیں، آئی ایم ایف مزید براہ راست ٹیکسوں کا نفاذ چاہتا ہے۔
آئی ایم ایف نے یہ بھی کہا ہے کہ اہم مقاصد کیلئے پاکستان کو بجٹ میں اضافی اقدامات کرنا ہوں گے، اس سلسلے میں حکومت سے مذاکرات جاری ہیں تاہم مطلوبہ نتائج کیلئے بجٹ میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2imfvsshehbazgovt.jpg