
آئی آر آئی ایس نے اپنا نیا سروے جاری کردی جس کے مطابق تحریک انصاف سب سے مقبول جماعت اور عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں۔
سروے میں سوال کیا گیا کہ آئندہ الیکشن میں آپ کس جماعت کو ووٹ دیں گے جس پر 40 فیصد نے تحریک انصاف کے حق میں ووٹ دیا۔
ن لیگ کے حق میں 19 فیصد، پیپلزپارٹی کے حق میں 11 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا
https://twitter.com/x/status/1644163324270063621
سروے میں سوال کیا گیا کہ آپ پنجاب میں کس جماعت کو ووٹ دیں گےجس پر 45 فیصد نے تحریک انصاف، 31 فیصد نے ن لیگ جبکہ پیپلزپارٹی کے حق میں 5 فیصد لوگوں نے رائے دی۔
https://twitter.com/x/status/1644155820517601280
خیبرپختونخوا سے متعلق سوال پر 52 فیصد نے تحریک انصاف، 9 ،9 فیصد نے اے این پی، ن لیگ، 8 فیصد نے جے یو آئی ف کے حق میں رائے دی
سندھ میں 30 فیصد لوگوں نے پیپلزپارٹی جبکہ 26 فیصد نے تحریک انصاف کے حق میں رائے دی، 9 فیصد نے ایم کیوایم اور مسلم لیگ فنکشنل کے حق میں ووٹ کیا۔
بلوچستان میں بلوچستان نیشنل پارٹی 17 فیصد ووٹ لیکر سب سے مقبول جماعت رہی، تحریک انصاف 13 فیصدکیساتھ دوسرے، نیشنل پارٹی بھی 13 فیصد کیساتھ دوسرے، بلوچستان عوامی پارٹی 9 فیصد کیساتھ چوتھے نمبر رہی۔
سروے کے مطابق عمران خان سب سے مقبول لیڈر ہیں جن کی مقبولیت 52 فیصد ہے، نوازشریف 16فیصد کیساتھ دوسرے، شہبازشریف 2 فیصد کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1644270799287615490
سروے میں 76 فیصد عوام نے مہنگائی کو سب سے بڑا مسئلہ قراردیا جبکہ 7 فیصد کے نزدیک بیروزگاری بھی پاکستان کا بڑامسئلہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1644131242097647616
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/irishadahahs.jpg