مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کارکنان کے بل بوتے آئندہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل اجلاس کے انعقاد اور پارٹی قیادت کے بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے قیادت کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے بھی مختلف پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی اور قیادت پراعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن انشااللہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی، ہمیں یقین ہے کہ کارکنان کی محنت کے بل بوتے پر پارٹی آئندہ انتخابات میں ایک موثر پارلیمانی قوت بن کر سامنے آئے گی۔
مریم نواز شریف نے پارٹی کارکنان کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہیں، بھرپور تیاری سے انتخابات میں اتریں گے، پارٹی امیدوار ڈٹ کر انتخابات میں مقابلہ کریں گے، قائد ن لیگ میاں نواز شریف کی پالیسیوں پر عمل کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9maryamdotahahaiaiaiai.jpg