لندن: قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔
دنیا نیوز کے مطابق قومی کرکٹر نے لندن کی عدالت میں دیے گئے بیان میں ساتھی کرکٹرز کو فکسنگ پر اکسانے اور رشوت دینے کا اعتراف کیا۔ ناصر جمشید نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے سلسلے میں برطانوی عدالت کو جواب جمع کرایا ہے۔...