نیب

  1. Muhammad Awais Malik

    نیب نے فرح خان کیس میں 4 افراد کو نوٹس جاری کر دیئے

    قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابقہ خاتون اول کی سہیلی فرح خان عرف فرح گوگی سے متعلق کیس میں 4 افراد کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نوٹسز نیب لاہور کی جانب سے فرح خان کے مینجرسمیت دیگر ملازمین کو جاری کیے گئے جن میں کیشئر اور بینکرز شامل ہیں۔ نیب نے وقار، مظاہر بیگ، منیر...
  2. Rana Asim

    وفاقی کابینہ اور بیورکریسی نے نیب کوختم کرنے کیلئے ہاتھ ملا لیا؟

    وفاقی کابینہ اور اعلیٰ بیوروکریسی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے، تاثر ہے کہ نیب مبینہ طور پر بیوروکریسی کو ڈرانے، سیاسی اپوزیشن کو ستانے اور کاروباری افراد کو ہراساں کرنے کا آلہ کار بنا ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ کے بعض ارکان اور بیوروکریٹس نے اس کی مخالفت...
  3. Muhammad Awais Malik

    فرح خان نے پاکستان واپسی سے متعلق اہم اعلان کردیا

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح خان اور ان کے شوہر نے دبئی سے وطن واپس آنے کا اعلان کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرحت شہزادی عرف فرح گوگی نے اپنے خلاف کرپشن کیسز کا سامنا کرنے کیلئے دبئی سے واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ فرح گوگی اپنے شوہر کے...
  4. Rana Asim

    فرح خان کے خلاف انکوائری سے عمران خان کا کوئی تعلق نہیں، نیب کی وضاحت

    قومی احتساب بیورو کی جانب سے ملک میں سیاسی حکومت کی تبدیلی کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کو نیا ہدف بنانے سے متعلق خبر کی سختی سے تردید جاری کرتے ہوئے وضاحت جاری کردی ہے۔ نیب کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق روزنامہ جنگ میں صحافی انصار عباسی کی ایک رپورٹ 29اپریل کو شائع ہوئی جس کا...
  5. S

    نیب سے ڈروں گی نا چھپوں گی: نیب تحقیقات پر فرح خان کا ردعمل

    سابق خاتول اول بشریٰ بی بی کی دوست فرخ خان کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات جاری ہیں، فرح خان کا کہنا ہے کہ نیب سے ڈروں گی نہ چھپوں گی،نیب کی انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہونگی اور تحقیقات کا سامنا کرینگی،فرخ خان نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اور اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ نیب کے سامنے پیش ہونگی۔...
  6. Rana Asim

    گورنر پنجاب کیلئے 3 نام سامنے آ گئے، نیب کے ملزم آصف ہاشمی بھی شامل

    گورنر پنجاب کے عہدے کی دوڑ میں 3 امیدوار سامنے آ گئے ہیں جن میں سے ایک نیب کے ملزم بھی شامل ہیں ۔ روزنامہ جنگ کے مطابق گورنر پنجاب کیلئے نامزد ہونے والے امیدواران میں سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود ، رہنما پیپلز پارٹی منور انجم اور سابق چیئرمین اوقاف آصف ہاشمی بھی شامل ہیں. واضح رہے کہ...
  7. Rana Asim

    نیب ترمیمی آرڈیننس، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نیب ریفرنس میں بری

    احتساب عدالت اسلام آباد نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کو نیب ریفرنس میں بری کر دیا۔ اسلام آباد کی نیب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، شاہد رفیع اور طاہر بشارت چیمہ کے خلاف نیب کا نوڈیرو پاور پلانٹ ریفرنس خارج کردیا اور ریفرنس پر تمام کارروائی ختم کر دی۔ نیب...
  8. Rana Asim

    غیرقانونی ٹھیکوں کا نیب ریفرنس، سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ ملزم نامزد

    سماء نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 2 ریفرنس اور 6 انویسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی ہے۔ انہیں میں پیپلزپارٹی کے دور کے وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو بھی ملزم نامزد کر دیا گیا ہے۔ ان پر خلاف ضابطہ11ملین ڈالر کی ادائیگی کا الزام...
  9. Rana Asim

    نوازشریف کی مشکلات میں اضافہ، نیب نےایک اور24 سال پرانا کیس کھول دیا

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے نوازشریف کے دور حکومت میں جاپان کی جانب سے ملنے والے 25 کروڑ ڈالر کے فنڈز کی خوردبرد سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ نیب کے مطابق 1998 میں سوشل ایکشن پروگرام کیلئے جاپان سے 25 کروڑ ڈالرز کے فنڈز حاصل کیے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے...
  10. S

    معروف بزنس ٹائیکون میاں منشا کا نیب کو بند کرنے کا مطالبہ

    پاکستان کے معروف بزنس ٹائیکون میاں محمد منشا نے تحریک انصاف حکومت کو بھارت کے ساتھ تعلقات درست کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مستقل دشمنی کبھی نہیں ہوتی ، ہمیں بھی بھارت سے تعلقات درست کرکے باہمی تجارت پر کام کرنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں صنعت کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کاروباری شخصیت...
  11. Rana Asim

    کراچی:نیب کاسابق میونسپل کمشنر کےگھر چھاپہ،سونے کی اینٹیں،بھاری کرنسی برآمد

    دنیا نیواز کے مطابق نیب نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کے قبضے سے سونے کی اینٹیں، بٹن، ڈالرز، درہم اور پرائز بانڈز برآمد ہوئے۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن کے...
  12. S

    نیا چیئرمین نیب کون ہوگا؟زیرگردش ناموں پرفواد چودھری کا بڑا بیان

    نئے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی تعیناتی کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے 7 نام تجویز کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لئے حکومت اور اپوزیشن نے نام تجویز کر دیئے ہیں، اپوزیشن نےجسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان، ناصر محمود کھوسہ، سلمان صدیق اور جلیل عباس جیلانی کے نام...
  13. S

    صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کے پی اے کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز

    صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) کے خلاف قومی احتساب بیورو ( نیب) کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے پرسنل اسسٹنٹ ارسلان انجم کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی مد میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس...
  14. Muhammad Awais Malik

    برطانیہ میں کروڑوں پاؤنڈ کا فراڈ کرنے والے شخص کے خلاف نیب کاشکنجہ مزید تنگ

    برطانیہ میں فراڈ سےکروڑوں پاؤنڈ اڑا کر پاکستان آنے والا شخص نیب کے شکنجے آگیا ہے، نیب نے ملزم کی اربوں کی جائیدادیں ضبط کرلی ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ قومی احتساب بیورو ( نیب) نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں مبینہ طور پر مارگیج فراڈ کرکے 6 کروڑ پاؤنڈ ہتھیانے...
  15. S

    زرداری ریفرنسز میں ریکارڈ غائب ہونے کا زمہ دار کون ہے؟ارشاد بھٹی برس پڑے

    تجزیہ کار ارشاد بھٹی سے آصف زرداری کیخلاف نیب ریفرنسز کا ریکارڈ غائب کے انکشاف پر تبصرہ کیا، انہوں نے کہا کہ نیب سات سال سے کیس چلا رہی ہے، جب ریکارڈ ہی نہیں تو کیس ہی ختم کردیا جائے،اپیل ہی ختم کردو،درخواست دے کر سائیڈ پر ہو جاؤ۔ جیونیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں ارشاد بھٹی نے مزید کہا کہ کب...
  16. S

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،آغا سراج درانی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسپیکر سندھ اسمبلی اور پی پی رہنماآغا سراج درانی کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا جس کے بعد نیب کی جانب سے آغا سراج درانی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ نیب کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق آغا سراج درانی کی بےنامی پراپرٹیزکی مالیت 1ارب 4کروڑ...
  17. S

    وزیراعظم عمران خان کی پی اے سی کے حکومتی ارکان سے ملاقات، اندرونی کہانی

    وزیراعظم عمران خان کی پبلک اکاؤنٹ کمیٹی (پی اے سی) میں شامل حکومتی ممبران سے اہم ملاقات، پی اے سی ممبران نے کرپشن سے متعلق معاملہ بیوروکریسی پر ڈالتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی کرپشن کے معاملات پر سنجیدہ نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پی اے سی میں شامل حکومتی ممبران کی ملاقات کی...
  18. Muhammad Awais Malik

    ریکور کی گئی رقم کہاں گئی؟نیب کی821ارب روپے سے زائد ریکوری کی تفصیلات جاری

    نیب کی جانب سے ریکور کے گئے 821 ارب میں سے صرف 6 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروانے کے معاملے پر چیئرمین نیب نے تمام ریجنز سے تفصیلات طلب کرلیں ہیں، دوسری جانب نیب لاہور نے اس حوالے سےتفصیلات جاری بھی کردی ہیں۔ نجی خبررساں ادارے اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نے...
  19. Rana Asim

    نیب کی جانب سے وفاقی وزیر پرویز خٹک کو بڑا ریلیف مل گیا

    مالم جبہ اسکینڈل میں نامزد سابق وزیراعلیٰ کے پی اور موجودہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے خلاف نیب نے انکوائری روک دی۔ احتساب عدالت نے بھی وفاقی وزیر کے خلاف انکوائری روکنے کی نیب کی درخواست منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو نے وفاقی وزیر پرویزخٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری شروع...
  20. Muhammad Awais Malik

    نیب نے ریکور کیے گئے821ارب میں سے صرف 6ارب سرکاری خزانے میں جمع کروائے

    قومی احتساب بیورو کی جانب سے ریکور کیے جانے والے 821ارب سے زائد کی رقم میں سے صرف 6ارب 50 کروڑ روپےقومی خزانے میں جمع کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین رانا تنویر کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس کے دوران وزارت خزانہ...