قوم متحد ہوجائے، قوم یکجہتی دکھائے وغیرہ وغیرہ کا درس دینے والے انہی اوقات میں اپنی ساری طاقت عدالتوں کے ذریعے فاسشٹ نظام کو مزید طاقت دے رہے ہیں۔ بھارت کے ساتھ جنگ صرف دھیان دوسری طرف کرنا ہے۔ کوئی جنگ نہیں ہونی بلکہ اس کی آڑ میں جو کرنا تھا فوج نے وہ بہت تیزی سے کررہی ہے۔ فوج پہلے ہی امریکہ...
لوگ بے وقوف نہیں لیکن بے بس ہیں اور بے بسی بےوقوفی سے زیادہ تکلیف دہ ہے ۔ اس لئے لوگ اس تکلیف میں مبتلا رہیں گے کیونکہ اس طاقت کا فی الحال کوئی مقابلہ نظر نہیں آرہا
یہ سب آپس میں لڑکر مریں گے۔فوج ہو یا دہشت گرد یہ سب ایک دوسرے کے معاون بھی بن جاتے ہیں اور دشمن بھی۔ طالبان کو تعلیم اسی اکوڑہ خٹک کے مدرسوں میں دی جاتی رہی اس کے علاوہ کئی مدرسے فوج کی مدد سے انتہا پسندی کے لئے کام کرتے ہیں۔ یہ وہ کاروبار ہے جو کہ فوج کی اہمیت بڑھانے کے لئے ضروری ہیں۔ اس وقت...
اسکی زندگی سے تین چار جملے نکال لئے جائیں تو اس کا انٹرویو ہی ختم ہوجائے۔ ایک قبر اتنے مردے، قربانی سے پہلے قربانی ، قربانی کے بعد قربانی ۔ ہردن اتوار نہیں ہوتا وغیرہ وغیرہ
ذرا سوچیں کہ جس کمانڈر کےفوجی روزانہ مارے جا رہے ہوں اسکو تو نیند ہی نہیں آنی چاہئے اور اس کو روکنے کے لئے کوئی بہتر اقدامات کرنے چاہئیں لیکن اس کے برعکس ہمارے کرتا دھرتا سیاست کرنے ، حکومتیں پچھاڑنے اور نہتی عوام پر گولیاں برسانے میں مصروف العمل نظر آتے ہیں۔ انکو اپنی کانفرنسز میں ان فوجیوں...
یک جنبش قلم، بغیر کسی سوچ سمجھ اور پلاننگ اور بحث کے جہاں کوئی بھی فیصلہ صادر کردے اس ملک نے تباہ ہی ہونا ہے اور کیا ہونا ہے۔ نہ کوئی بجٹ سامنے آیا، نہ کوئی تجویز بس بادشاہ سلامت کو ظالم کو اجرت ادا کرنی تھی سو اس نے مظلوم ہی کی رقم اس کے لئے استعمال کردی۔
پاکستانی مولوی توہین والے معاملات میں بہت مصروف ہیں اگر نہ ہوتے تو اب تک فلسطین اور لبننان پہنچ چکے ہوتے مسلمانوں کی مدد کو۔ بس جیسے ہی انکو اپنے ہی مسلمان بھائیوں اور پاکستانیوں کی گردن زنی سے فرصت مل گئی جلد از جلد پہنچ جائیں گے۔ تھوڑا انتظار کریں
وفاق صوبوں کی اچھی خاصی رقم دبا کر بیٹھا ہوا ہے۔ اس سے عجیب منطق کیا ہوسکتی ہے کہ بجلی کی قیمتوں کو بڑھانے کا اختیار وفاق کے پاس ہو لیکن اس پر ریلیف صوبہ دے۔ تمام ٹیکسز اور منافع وفاق کے پاس جائے اور ریلیف صوبہ دے۔ پتا نہیں انکو کس نے معیشت دان بنا دیا ہے۔
جس دن یہ اسلام آباد آئے تھے میں نے لکھا تھا کہ یہ فوج کے پرانے ساتھی ہیں اور انہی کی منظوری سے آئے ہیں ۔ تحریک انصاف والوں کو چاہئے کہ ان منافقوں سے دور رہیں ۔ اگر تحریک انصاف والے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو انکو اپنے بل بوتے پر کرنا ہوگا باقی اندر سے آرمی ہی کی جماعتیں ہیں۔