اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ یکم اگست ۔ 2010ء) صدرآصف علی زرداری غیر ملکی دورے پر فرانس روانہ ہوگئے۔ صدر مملکت فرانس کے دورے کے بعد تین اگست کو برطانیہ پہنچیں گے ۔ صدر کے غیرملکی دورے پرروانگی کے بعد چییرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک نے قائم مقام صدر کے فرائض سنبھال لئے ہیں ۔