وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے خلاف پنجاب پولیس ایکشن میں آگئی۔۔
پنجاب حکومت کے انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق پولیس وین جلانے اور وکلاء کی حوصلہ افزائی کرنے پر پولیس نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے مارنا شروع کردئیے۔۔ گرفتار کرنے کی کی خبر ملنے پر حسان نیازی کے روپوش ہونے کی اطلاعات
واضح رہے کہ حسان نیازی وزیراعظم عمران خان کے بہنوئی حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے ہیں جن کے تحریک انصاف سے شدید اختلافات ہیں اور آج کل جیو نیوز پر وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ کل اطلاعات تھیں کہ وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کا نام ایف آئی آر میں شامل نہیں کیا گیا جس پر میڈیا پر پنجاب حکومت پر سخت تنقید ہوتی رہی اور سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کو طعنے ملتے رہے کہ کہاں گیا آپ کا دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ
وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے - Siasat.pk Urdu Blog
وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے خلاف پنجاب پولیس ایکشن میں آگئی۔۔ پنجاب حکومت کے انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق پولیس وین جلانے اور وکلاء کی حوصلہ افزائی کرنے پر پولیس نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے …
urdu.siasat.pk