Pak singer Farhan Saeed blasts Salim Merchant for copying new song Haareya

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)
34557657_17571923.jpg


ممبئی : مایہ ناز پاکستانی گلوکار و اداکار فرحان سعید نے بالی ووڈ موسیقار سلیم مرچنٹ پر گانے کی موسیقی چرانے کا الزام عائد کر دیا۔ فرحان سعید کے مطابق بھارتی گلوکار نے ان کے گانے کی موسیقی چوری کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فرحان سعید کا کہنا تھا کہ کسی نے مجھے سلیم مرچنٹ کا گانا 'ہاریا' بھیجا جو بالکل میرے گانے 'روئیاں' کی نقل ہے، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ آخر لوگ اتنی بے باکی سے کسی کا کام چوری کرکے خود کو کیسے آرٹسٹ کہتے ہیں۔کرنا ہی ہے تو پوچھ کر کرو اور اگر پوچھنا نہیں ہے تو کم از کم اچھا تو کرو۔

https://twitter.com/x/status/1172796844021374977
بعدازاں سلیم مرچنٹ نے خود پر لگنے والے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فرحان میں نے آپ کا گانا سنا، یہ صرف ایک اتفاق ہے کہ میرے گانے ہاریا کا میوزک آپ کے گانے سے مل رہا ہے، ایمانداری سے بات کروں تو میں نے کبھی یہ گانا سنا بھی نہیں، ایسا کئی بار ہوتا ہے کہ موسیقی ملتی جلتی لگتی ہے، سلیمان اور میرا ریکارڈ ہے کہ ہم نے کبھی نقل نہیں کی۔

https://twitter.com/x/status/1172798515090608128
جس کے بعد فرحان سعید نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر آپ کہتے ہیں تو ہوگا، لیکن ایک اور اتفاق یہ ہے کہ ہمارے گیت نگار بھی ایک ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1172801189567750144
اس پر سلیم مرچنٹ نے لکھا کہ آپ ان سے پھر کیوں نہیں پوچھتے؟ اگر مجھے نقل کرنی ہی ہوتی تو میں اپنے کیریئر میں بہت پہلے کرچکا ہوتا، کاش میں اپنا گانا بنانے سے قبل آپ کا گانا سن لیتا، پھر اپنے گانے میں ضرور تبدیلی کرتا تاکہ اس کی کمپوزیشن آپ کے گانے سے الگ لگے، امید ہے آپ سمجھیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1172803160521338882
واضح رہے کہ فرحان سعید کا گانا روئیاں 2014 میں ریلیز ہوا تھا جس کے گیت نگار کمار تھے۔ جبکہ سلیم مرچنٹ کا گانا ہاریا رواں ماہ ہی سامنے آیا ہے۔



 
Last edited by a moderator: